ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ،ہیروز آف پاکستان کی لازوال داستانیں ،ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ جیسے ہیروز کو سلام

بدھ 6 اگست 2025 17:07

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2025ء) یوم آزادی معرکہ حق کے عظیم دن پر، پاکستان کے اصل ہیروز سے خصوصی ملاقاتیں، ہر فرد ہے ملت کے مقدر کا ستارہ ،ہیروز آف پاکستان کی لازوال داستانیں،یومِ آزادی پر ان گمنام سپاہیوں کو خراجِ تحسین جنہوں نے علم، تحقیق اور قوم کونئی روشنی دی۔

(جاری ہے)

قوم کو نئی راہوں سے متعارف کرانے والے ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ آزاد کشمیر یونیورسٹی مظفرآباد میں ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں،وہ یونیورسٹی کے ریسرچ، انویویشن اینڈ کمرشلائزیشن آفس کے سربراہ اور بزنس انکیوبیشن سینٹر کے ڈائریکٹر بھی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ نے اپنے اور اپنے مشن کے بارے میں کہا ہے کہ میں نے ابتدائی تعلیم گاؤں کے سکول سے حاصل کی اور مجھے روزانہ 12 کلومیٹر پیدل سفر کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے سینٹر آف ایکسیلنس ان مالیکیولر بائیولوجی لاہور سے ایم فل کیا،بعد ازاں پنجاب یونیورسٹی کے اسکول آف بایولوجیکل سائنسز سے پی ایچ ڈی مکمل کی۔ ڈاکٹر عبدالروف جنجوعہ نے مزید کہا کہ مالی مشکلات کے باوجود والد صاحب نے میری تعلیم کو ترجیح دی اور کہا کہ رزق پتھر توڑ کر بھی کما لو گےعلم کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے بتایا کہ