میری پہچان پاکستان کی جانب سے کراچی میں تمام ٹاؤنز میں جشن آزادی تیاریاں جاری

جمعرات 7 اگست 2025 18:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2025ء)کراچی میں تمام ٹاؤنز میں جشن آزادی، جشن فتح اور افواج پاکستان کو معرکہ حق کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرنے کے لئے تیاریوں اور جھنڈوں، جھنڈیوں، سجاؤٹ، برقی قمقموں سے جھنڈے رات میں نمایاں قومی پرچم کے علاوہ سابق گورنر سندھ و روح رواں ایم پی پی ڈاکٹر عشرت العباد خان کی تصاویر، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر، قائد اعظم محمد علی جناح، میری پہچان پاکستان۔

(جاری ہے)

پاکستان ہمیشہ زندہ باد کے بینرز بھی لگ رہے ہیں۔ عوام میں جوش و خروش دیدنی ہے۔ مرکزی کمیٹی کے اراکین ٹاونز میں دورے کر رہے ہیں۔ جبکہ لاہور راولپنڈی میں مرکزی رہنما پنجاب میں مقامی عہدیداران کے ہمراہ تیاریوں میں حصہ لے رہے ہیں۔جہاں عوام سے گفتگو بھی کی جا رہی ہے۔ جس میں ڈاکٹر عشرت العباد کا بیانیہ اور پاکستان کو مضبوط بنانے اور ملک کی ترقی کے لئے ویژن سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔