
سی پیک کے تحت گلگت سیتک رسائی کا خواب حقیقت بنتا جا رہا ہے، پاکستانی طلباء
جمعرات 7 اگست 2025 19:41
(جاری ہے)
7 سے 10 اگست تک یہ طلبا بیجنگ میں اپنا دورہ جاری رکھیں گے۔
پاکستانی طالب علم حمزہ شبیر نے چائنا اکنامک نیٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا رونق سے بھرپور بازاروں سے لے کر پرسکون مساجد تک، سنکیانگ کا ہر گوشہ روایات اور ہم آہنگی کی کہانی سناتا ہے۔ اس دورے نے مجھے چین کی نسلی تنوع اور ترقی کو گہرائی سے سمجھنے کا موقع فراہم کیا، خاص طور پر یہ کہ کس طرح سنکیانگ میں جدید ترقی اور ثقافتی تحفظ ایک ساتھ چل رہے ہیں۔طلبا نے چینی زبان سیکھنے کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انوشہ بیگ، جو صنعتی و پیداواری انجینئرنگ کی طالبہ ہیں، نے کہا چین کی عالمی مینوفیکچرنگ میں مرکزی حیثیت کو دیکھتے ہوئے، مینڈیرن زبان سیکھنا ایک ناگزیر ضرورت ہے۔" قمر وحید نے کہا عالمی تجارت، تعلیم اور ابلاغ میں چین کے بڑھتے ہوئے کردار کے پیشِ نظر، یہ زبان سیکھنا ایک دانشمندانہ سرمایہ کاری ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق انوشہ بیگ اور عبداللہ جلال نے کہا کہ یہاں کا ہر لمحہ گھر جیسا محسوس ہوا۔ سنکیانگ کی خوبصورتی، تنوع اور مختلف قوموں کے درمیان ہم آہنگی کا جذبہ میرے دل پر نقش ہو گیا ہے۔ چائنہ اکنامک نیٹ کے مطابق گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی انوشہ بیگ نے بتایا کہ انہوں نے خنجراب کے قریب رہتے ہوئے چین کی جانب سے پاکستان، خصوصا گلگت بلتستان میں ترقیاتی تعاون کو قریب سے دیکھا ہے۔ چائنا-پاکستان اکنامک کوریڈور ( سی پیک) نے میرے علاقے میں روزگار کے مواقع، بہتر انفراسٹرکچر اور سڑکوں کی تعمیر جیسے مثبت اثرات ڈالے ہیں۔ دیامر بھاشا ڈیم زیرِ تعمیر ہے، اور اب گلگت سے گوادر پورٹ اور بحیرہ عرب کے تجارتی مرکز تک رسائی کا خواب حقیقت بنتا جا رہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ڈپٹی اٹارنی جنرل کی اہلیہ کا موٹرسائیکل سوار خاتون پر تشدد، ویڈیو وائرل، وزیراعظم کا نوٹس، سلمان خورشید کو عہدے سے ہٹا دیا
-
نئے صوبوں سے متعلق ابھی تک کہیں پر بھی کوئی بات نہیں ہوئی
-
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
-
اگرمذاکرات کیلئے قانونی کاروائی روکنا پی ٹی آئی کی شرط ہے تو پیش کریں
-
امریکا میں ویزا کریک ڈاؤن، پاکستانی طلبہ اور دیگر افراد غیر یقینی صورتحال کا شکار
-
میرا بھائی جیل میں، میرے بیٹے جیل میں، میرا بھانجا جیل میں ہے
-
ایران پر امریکی بمباری کا تخمینہ، امریکی جنرل برطرف
-
سندھ حکومت سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے بعد سولر سسٹم نصب کرے گی
-
سوڈان خانہ جنگی: متحارب ملیشیاؤں میں تصادم، 83 شہری ہلاک
-
غزہ پر اسرائیلی حملوں میں تیزی کے لوگوں پر تباہ کن اثرات، اوچا
-
میانمار: روہنگیاؤں پر تشدد کرنے والوں کے محاسبے کا مطالبہ
-
کورکمانڈر کے یونیفارم کی توہین کرنے والے اب مظلومیت اور چار دیواری کا کارڈ کھیل رہے ہیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.