Live Updates

ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں اضافہ، سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے

جمعہ 8 اگست 2025 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2025ء)پاکستان میں گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.05 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے مہنگائی میں 0.05 فیصد اضافہ ہوا، مہنگائی کی سالانہ شرح 1.73 فیصد ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کر دیئے، ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے 12 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، اس دوران 12 اشیا کی قیمتوں میں کمی اور 27 کے دام مستحکم رہے۔

ایف بی ایس کے مطابق پیاز 16.53 فیصد، ٹماٹر 10.17، چکن 4.12 فیصد مہنگا ہوا، انڈے، دال مسور، چائے، تازہ دودھ، ڈیزل، سگریٹس، لکڑی بھی مہنگی ہوگئیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کیلے، دال مونگ، ماش، آلو، چینی کے دام کم ہوئے، لہسن، چاول، گندم کا آٹا، ایل پی جی اور پیٹرول کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مختلف شہروں میں چینی کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی، ملک میں گزشتہ ہفتے چینی کی اوسط قیمت میں 66 پیسے فی کلو کمی ہوئی، چینی کی اوسط قیمت 179.33 سے کم ہو کر 178.67 روپے کلو ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں چینی 172 سے 190 روپے فی کلو فروخت ہوئی، پشاور میں چینی سب سے زیادہ مہنگی، 190 روپے کلو تک فروخت ہوئی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ 185، کوئٹہ 182، بنوں، فیصل آباد 180 روپے ریٹ رہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حیدرآباد اور ملتان میں چینی کی قیمت 180، سکھر میں قیمت 175 روپے کلو ریکارڈ کی گئی، راولپنڈی، اسلام آباد اور لاہور میں چینی 173 روپے کلو تک فروخت ہورہی ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات