ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست بن کر ہماری فٹبال ٹیم نے اہلیانِ لیاری کی اسپورٹس لیگیسی کی بھرپور نمائندگی کی، بلاول بھٹو زر داری

اتوار 10 اگست 2025 18:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2025ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے انڈر-15 ناروے کپ 2025 جیتنے پر لیاری کی فٹبال ٹیم کے نام تہنیتی پیغام میں کہاہے کہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست بن کر ہماری فٹبال ٹیم نے اہلیانِ لیاری کی اسپورٹس لیگیسی کی بھرپور نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے فاتح ٹیم اور اٴْن کی اکیڈمی 'بیٹر فیوچر پاکستان فٹبال کلب' کے منتظمین کی محنت و لگن کو سراہا ۔

انہوںنے کہاکہ شاباش! آپ نے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا،بلاول بھٹو زرداری نے فتح ٹیم کے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست بن کر ہماری فٹبال ٹیم نے اہلیانِ لیاری کی اسپورٹس لیگیسی کی بھرپور نمائندگی کی۔انہوںنے کہاکہ انڈر-15 فٹبال ٹیم نے عالمی سطح پر اپنا لوہا منواکر ثابت کردیا کہ ہمارے ملک میں فٹبال کا مستقبل روشن ہے۔