
اقلیتوں کے تحفظ، ترقی اور احترام پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا‘مریم نواز شریف
پیر 11 اگست 2025 15:19

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ پچاس ہزار اقلیتی بہن بھائیوں کو مینارٹی کارڈز سے سہ ماہی ساڑھے 10ہزار روپے دیئے جا رہے ہیں، مینارٹی کارڈ کی تعداد 75ہزار تک بڑھائی جائے گی، پنجاب کو ہی پہلا سکھ میرج ایکٹ 2024منظور کرنے کا اعزاز حاصل ہوا، اب آنند کارج کو قانونی حیثیت دی گئی ہے، زیر التوا ہندو میرج ایکٹ 2017کی 2025میں منظوری دی گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں اقلیتی برادری کیلئے تعلیم، صحت، روزگار تک بآسانی رسائی ممکن بنا رہے ہیں، رواں مالی سال اقلیتی برادری کیلئے ترقیاتی اور غیر ترقیاتی بجٹ 8ارب مختص کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری کے مذہبی تہواروں کی گرانٹس 6کروڑ سے بڑھا کر 36کروڑ 60لاکھ روپے کی گئی، 40تاریخی گوردوارے، 25چرچز اور 5مندروں کی بحالی کیلئے بجٹ میں خطیر رقم مختص کی گئی، لاہور میں سمادھی مہاراجہ رنجیت سنگھ، راولپنڈی کے شری کرشنا مندر اور چرچ آف پاکستان کی بحالی کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اقلیتی طلبا کے لئے 60ملین روپے کے سکالرشپ فنڈز جاری کئے گئے، یوحنا آباد میں لائیو کورسز کا آغاز کیا گیا جس سے پہلے مرحلے میں 1,000، دوسرے میں 10,000طلبا مستفید ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیساکھی، ہولی، دیوالی، کرسمس اور ایسٹر پہلی بار سرکاری سطح پر بھرپور طریقے سے منائے گئے، صوبہ میں اقلیتی کوٹہ سسٹم پر من و عن عمل کیا جا رہا ہے، اقلیتوں کے حقوق کے محافظ ہیں بلکہ ان کو ترقی کے ہر میدان میں ان کا جائز حصہ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔مریم نواز نے مزید کہا کہ ایک ایسے معاشرے کی طرف بڑھ رہے ہیں جہاں محبت، رواداری اور بھائی چارہ ہماری پہچان ہوگا، اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت رنگ ہیں اور ہم اس رنگ کو کبھی ماند نہیں ہونے دیں گے۔مزید اہم خبریں
-
یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا
-
سیلاب کی تباہ کاریاں، گلگت بلتستان کی اہم ایکسپریس وے سیلاب میں بہہ گئی
-
مون سون کا اب تک کا سب سے تگڑا اسپیل، پنجاب کیلئے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا
-
8 ہزار ارب روپے کا تاریخی بجٹ خسارہ ہونے کے باوجود احسن اقبال کا 2800 ارب روپے کی بچت ہونے کا حیران کن دعوٰی
-
معافی مانگنے سے الیکشن ہار کر بھی حکومت اور وزرات عظمٰی کاملنا بھی ممکن ہوجاتا ہے؟
-
خیبرپختونخوا میں کل سے مون سون بارشوں کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی
-
حافظ آباد میں قتل کی لرزہ خیز واردات
-
عالمی مارکیٹ سے مہنگی گیس کی خریداری کیلئے حکومت نے مقامی گیس کی پیداوار کم کروا دی
-
یوکرین جنگ: پوتن ٹرمپ ملاقات اور یو این کا تنازع کے منصفانہ حل پر زور
-
غزہ: اسرائیل سے امدادی قافلوں کے محافظوں پر حملے روکنے کا مطالبہ
-
یوکرین: یو این اور شراکت داروں کا امدادی قافلہ جنگ زدہ کیرسون پہنچ گیا
-
افغانستان: طالبان کا چار سالہ دور امدادی ضرورتوں میں اضافہ، یو این ادارہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.