
چینی ماہر نے پاکستانی طیارے مار گرانے کے بھارتی دعوے کو مسترد کردیا
پیر 11 اگست 2025 17:35
(جاری ہے)
پاکستان کے وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے بھارتی ایئرچیف کے تاخیر سے دیے گئے بیان کو یکسر مسترد کر دیا۔چین کے سابق دفاعی اتاشی چنگ ژی ژونگ نے اس معاملے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی دعوے کے حق میں کوئی مضبوط ثبوت نہیں اور انہیں بین الاقوامی برادری نے وسیع پیمانے پر مشکوک اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔
انہوں نے بھارتی ایئر چیف کے بیان کو مضحکہ خیز، ناقابلِ یقین اور غیر موثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم اسے خود فریبی کہہ سکتے ہیں۔پاکستان نے متعدد بار کہا کہ جنگ کے دوران ہم نے بھارت کے 6طیارے مار گرائے جبکہ بھارت کے اعلیٰ ترین فوجی جنرل نے بھی اعتراف کیا کہ اس کی فضائیہ کو نقصان اٹھانا پڑا ۔چنگ ژی ژونگ کا کہنا تھا کہ بھارت نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا، جیسے طیاروں کے ملبے کی تصاویر، ریڈار مانیٹرنگ ڈیٹا وغیرہ، جبکہ پاکستان پہلے ہی بھارتی طیارے مار گرانے کے ٹھوس شواہد پیش کرچکا ہے۔دفاعی ماہر کا کہنا تھا کہ ایسا کوئی بھی دعوی کرنے سے قبل ان بیانات کو کافی ثبوت پر مبنی ہونا چاہیے، پاک-بھارت جنگ کو 3 ماہ سے زائد گزر چکے ہیں، مگر بھارت آج تک کوئی ثبوت پیش نہیں کر سکا کہ اس نے پاکستانی طیارے مار گرائے تھے۔اس کے برعکس پاکستان نے جھڑپ کے فوراًبعد عالمی میڈیا کو ایک تفصیلی تکنیکی رپورٹ فراہم کی، یہ بات واضح ہے کہ بھارت نے کوئی پاکستانی طیارہ نہ مارا اور نہ تباہ کیا۔اس کے برعکس پاکستان نے بھارت کے 6لڑاکا طیارے گرائے اور ایس-400ایئر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کیا، اس میں دیگر کامیابیاں بھی شامل ہیں اور یہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
لگتا ہے ہم نے بھارت اور روس کو کھو دیا
-
ترکی،10لاکھ ڈالر کی لگژری یاٹ لانچ کے چند منٹ بعد ڈوب گئی
-
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا انتظامی حکم نامے سے محکمہ دفاع کا نام کو تبدیل کر کے محکمہ جنگ کرنے کا فیصلہ
-
امریکی وفاقی عدالت کا ٹرمپ انتظامیہ کو ہارورڈ یونیورسٹی کے فنڈز بحال کرنے کا حکم
-
ضرورت پڑی تو دوسرے ممالک میں موجود جرائم پیشہ گروپس کو ”تباہ“ کر دیں گے .مارکو روبیو
-
ٹرمپ کے امریکا جاپان تجارتی معاہدے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط
-
بھارت، شوہر نے بیوی کو قتل کرکے لاش کے ٹکڑے سمندر میں پھینک دئیے
-
نیپال میں فیس بک سمیت کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بلاک کرنے کا فیصلہ
-
ٹرمپ نے جاپانی گاڑیوں سمیت دیگر مصنوعات پر ٹیکس کی شرح کم کردی
-
ٹرمپ کا یورپ پر روسی تیل کی خریداری بند کرنے اور چین پر دبا بڑھانے پر زور
-
دبئی کی آبادی تاریخ کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی
-
امریکی صدر کی بڑی دعوت پر بڑے ٹیک جائنٹس موجود، ایلون مسک نظر انداز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.