
ٹرمپ انتظامیہ سے پاکستان کے بڑھتے تعلقات پر بھارت کی تشویش لاحق،فنانشل ٹائمز کی چشم کشا رپورٹ
منگل 12 اگست 2025 16:44
(جاری ہے)
انہوں نے فلوریڈا میں امریکی سینٹرل کمانڈکے کمانڈر جنرل مائیکل کرلا کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں شرکت کی۔
سیدعاصم منیر نے جون میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ظہرانے دو گھنٹے نجی ملاقات بھی کی تھی، جو ایک ایسے وقت پرہوئی جب پاکستان اور بھارت کو دہائیوں میں سب سے خونریز جھڑپ کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایشیا پیسفک فائونڈیشن کے نان ریزیڈنٹ سینئر فیلو مائیکل کوگل مین نے فنانشل ٹائمز کو بتایا کہ امریکا-پاکستان تعلقات میں جو پیش رفت ہو رہی ہے وہ حیران کن ہے، وہ اس تعلق کو اس وقت ایک غیر متوقع بحالی بلکہ ایک نئی شروعات سے تعبیر کریں گے، پاکستان نے بہت کامیابی سے یہ سمجھ لیا ہے کہ ایک غیر روایتی امریکی صدر کے ساتھ کس طرح روابط قائم کیے جانے چاہئیں۔فنانشل ٹائمز نے اس نرم رویے کی وجہ سینیئر پاکستانی حکام کی سفارتی حکمت عملی کو قرار دیا جس میں انسداد دہشت گردی تعاون،صدر ٹرمپ کے کاروباری نیٹ ورک میں موجود شخصیات تک رسائی اور توانائی، معدنی وسائل اور کرپٹو کرنسی سے متعلق معاہدے شامل ہیں۔اخبارکے مطابق ان اقدامات کے ساتھ وائٹ ہائوس کے لیے مثبت پیغام رسانی بھی کی گئی ہے۔رپورٹ میں ایک اہم پیشرفت مارچ میں داعش-خراساں کے ایک مشتبہ رکن کی گرفتاری اور اسے امریکی تحویل میں دینے کو قرار دیا گیا، جس پر 2021میں کابل ایئرپورٹ بم دھماکے کا الزام تھا۔ صدر ٹرمپ نے اپنے سٹیٹ آف دی یونین خطاب میں اس گرفتاری پر پاکستان کی تعریف کی تھی ۔فنانشل ٹائمز نے اپریل میں صدرٹرمپ کی حمایت یافتہ کرپٹو کرنسی اسکیم ورلڈ لبرٹی فنانشل اور پاکستان کی کرپٹو کونسل کے درمیان ہونے والے ایک معاہدے کی تفصیلات بھی بیان کیں، اس منصوبے کے بانیوں میں سے ایک نے پاکستان کے دورے کے دوران ملک کے معدنی وسائل کی وسعت پر بات کی تھی۔علاقائی ردعمل کے حوالے سے فنانشل ٹائمز نے کہا کہ بھارت نے تعلقات کی اس گرم جوشی پر شدید جھنجھلاہٹ کا اظہار کیاہے، خاص طور پر اس وقت جب اسے امریکی درآمدی ٹیرف میں 50فیصد کا اضافہ برداشت کرنا پڑاہے جبکہ پاکستان پرٹیرف کی شرح 19 فیصد ہے۔بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا نے مئی میں دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کی تھی اور نئی دلی نے زور دیا کہ یہ معاہدہ براہِ راست دونوں ممالک کی افواج کے درمیان طے پایا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
کویت میں زہریلی شراب پینے سے متعدد غیر ملکی جاں بحق
-
انٹرویو میں متنازع دعوی،میلانیا ٹرمپ کی ہنٹر بائیڈن پر مقدمہ کرنے کی دھمکی
-
بہار، راہول گاندھی کی ووٹرفہرست کے ’’7 مردہ افراد ‘‘ کے ساتھ چائے نوشی
-
ورک فرام ہوم کرنے والوں کے لیے دنیا کے 10 بہترین ممالک کی فہرست جاری
-
ٹرمپ کی بڑی کامیابی،وفاقی اپیل کورٹ نے غیر ملکی امداد کی معطلی کے خلاف حکم امتناع ختم کر دیا
-
اٹلی کے ساحل پر تارکین وطن کی 2 کشتیاں ڈوب گئیں، 26 افراد ہلاک
-
ٹرمپ نے پیوٹن اور یوکرینی صدر کی براہ راست ملاقات کروانے کا ارادہ ظاہر کر دیا
-
امریکی قرضے 370 کھرب ڈالر سے تجاوز کرگئے
-
سفارتخانہ پاکستان سٹاک ہوم میں ’یوم استحصال کشمیر‘ کی مناسبت سے تقریب
-
پاک ڈونرز کی جانب سے کویت میں 30ویں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو کامیابی سے انعقاد
-
سعودی فلم کمیشن نے پہلی بار آسکر میں شمولیت کے لیے درخواستیں طلب کر لیں
-
سنہرے دور کی معروف فوٹو گرافی کمپنی کوڈک دیوالیہ ہونے کے قریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.