
پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے نوجوانوں اور خواتین پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی، معاشی طور پر مضبوط ملک بن کر ہی ہم اصل آزادی حاصل کر سکتے ہیں، عاطف اکرام شیخ
منگل 12 اگست 2025 17:31
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں اپنے آباو اجداد کی عظیم قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، پرامن اور جمہوری جدوجہد کے ذریعے پاکستان کا قیام تاریخ کا ایک بے مثل اور بے نظیر باب ہے، پاکستان کیلئے ان گنت قربانیاں دینے والے تحریک ِپاکستان کے رہنماوں، کارکنان اور اپنے آباو اجداد کو خراج ِعقیدت پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن’’ بنیان مرصوص ‘‘اور معرکہ حق میں تاریخی فتح نے اس مرتبہ آزادی کی خوشیوں کو دوبالا کر دیا ہے ، بھارت کے ساتھ جنگ نے پوری قوم کو متحد کردیا ہے ،آپریشن’’ بنیان مرصوص ‘‘اور معرکہ حق نے ملکی دفاع کو بہت تقویت عطا کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف پی سی سی آئی سمیت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی افواج پاکستان کی عظیم قربانیوں کی معترف ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں موثر سفارتکاری کے نتیجے میں بھارتی جھوٹا اوربے بنیاد بیانیہ زمین بوس ہوا، پاکستانی قوم کی تاریخ قربانیوں اور مشکلات میں جینے سے عبارت ہے،معرکہ حق کے بعد اب ہمیں معاشی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا ہے۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ پاکستان کو عظیم ملک بنانے کیلئے نوجوانوں اور خواتین پر سرمایہ کاری کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ جشن آزادی پر ہمیں سات دہائیوں سے آزادی اور حق ِخود ارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والے اپنے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے، آج ہم مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطینی عوام کے جائز حقوق کیلئے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں ،پاکستان ہماری شناخت ہے اور اسکے ساتھ ہمارے دل دھڑکتے ہیں، آج کے دن ہم عہد کرتے ہیں کہ بہتر فیصلے کرکے ملک کومعاشی ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، معاشی طور پر ایک مضبوط ملک بن کر ہی ہم اصل آزادی حاصل کر سکتے ہیں۔اس موقع پر سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل (ر) زبیر محمود حیات نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن سندور اور معرکہ حق کی اصل جڑیں دو قومی نظریے سے منسلک ہیں، نریندر مودی نے بھارت میں مسلمانوں اور اقلیتوں پر زمین تنگ کر دی ہے، نریندر مودی، امیت شاہ اور جے شنکر انتہا پسند اور اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرنا چاہتے ہیں، پہلگام واقعہ سے قبل بھی بھارت نے 6 مرتبہ فالس فلیگ آپریشن کئے ، بھارت کبھی پاکستان کو استحکام اور ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ معرکہ حق کے بعد مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر دوبارہ اجاگر ہوا،4 دن کی جنگ نے بھارت کی خطے میں بالادستی کا خواب چکنا چور کر دیا۔مزید تجارتی خبریں
-
100 اور1500 روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازیاں کل (جمعہ کو) ہوں گی
-
موڈیز نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں ایک درجہ بہتری کر دی
-
ایس ای سی پی نے پبلک آفرنگ کے ضابطوں میں حتمی ترامیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا
-
ایف پی سی سی آئی کا آسیان ممالک کے ساتھ تجارتی عدم توازن دور کرنے پر زور
-
پنجاب بینک اور چین کے پڑے کاروباری ادارے کے درمیان ایم او یو پر دستخط ، چیلنج ٹیکسٹائل گروپ پنجاب میں 150ملین ڈالر سرمایہ کاری کرے گا
-
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 سو روپے کی کمی،فی تولہ سونا 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے پرآگیا
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ
-
نیشنل بینک کی بلڈ ڈونیشن مہم 2025، چار شہروں میں کامیابی سے مکمل
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ یوم آزادی کے موقع پر بند رہے گی
-
جولائی میں سالانہ بنیاد پر گاڑیوں کی فروخت میں 28 فیصد اضافہ ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی قیمت مستحکم، فارمی انڈے مہنگے
-
1500روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی(کل) 15 اگست کو فیصل آباد میں ہوگی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.