’ ایوان بالا اجلاس:سینیٹر ایمل ولی خان کا سانحہ بابڑہ میں شہید ہونے والے خدائی خدمتگار کے کارکنوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ

-باچا خان کو تمام پختوں قوم اچھی طرح جانتی ہے جو انگریزوں سے آزادی کے ایک ستارے تھے،قائداعظم کو باچا خان نے دورے کی دعوت دی جسے قبول کر لیا گیا مگر خان قیوم خان نے قائد اعظم کو دورے سے منع کیا ، سربراہ اے این پی

منگل 12 اگست 2025 20:05

‘ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2025ء) ایوان بالا میں اے این پی کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے سانحہ بابڑہ میں شہید ہونے والے خدائی خدمتگار کے کارکنوں کو انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے انہوں نے کہاکہ خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں 23اگست کو آمن کیلئے اسلام آباد پہنچے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو ایوان بالا میں نکتہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے سینیٹر ایمل ولی خان نے کہاکہ آج ایک تاریخی دن ہے اس روز چارسدہ میں سانحہ بابڑارونما ہوا ہے انہوں نے کہاکہ اس ایوان میں 105سال کی تاریخ رکھنا چاہتا ہوں انہوں نے کہاکہ باچا خان کو تمام پختوں قوم اچھی طرح جانتی ہے جو انگریزوں سے آزادی کے ایک ستارے تھے انہوں نے کہاکہ 12سال قبل میرے والد نے کہاکہ سیاست سے شائستگی ختم ہوگئی ہے اور وہ بات آج ثابت ہوگئی انہوں نے کہاکہ تقسیم ہند کے وقت باچا خان نے گاندھی کو خط لکھا کہ جو وعدہ میرے ساتھ کیا تھا وہ توڑ دیا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان بننے کے 18دن پہلی منتخب حکومت توڑ دی جاتی ہے انہوں نے کہاکہ باچا خان نے پارلیمان میں تقریر کے دوران کہا کہ پاکستان ایک حقیقت ہے ہم سب مل کر پاکستان کو آگے بڑھائیں اور ہر قوم کا حق ان کے وسائل پر تسلیم کیا جائے انہوں نے کہاکہ قائداعظم کو باچا خان نے دورے کی دعوت دی جسے قبول کر لیا گیا مگر خان قیوم خان نے قائد اعظم کو دورے سے منع کیا جس پر جو لوگ استقبال کیلئے جمع تھے انہوں نے احتجاج کیااور بابڑہ چارسدہ کے میدان میں جمع ہوگئے مگر ان مظاہرین پر گولیاں برسائی گئیں اور 600سے زائد بندے 12اگست کے روز شہید ہوتے ہیں اور ان کو شہید کرنے والے پاکستانی تھے اور یہ حکم دیا گیا کہ ہر میت کے گھر سے گولی کا جرمانہ جمع کیا گیا انہوں نے کہاکہ باچا خان نے جیل سے حملے کا حکم نہیں دیا بلکہ یہ کہا کہ میری زمین بیچ کر رقم ادا کی جائے انہوں نے کہاکہ جس دن پاکستان میں 12اگست کے شہدا کو حق ملے گا انہوں نے کہاکہ 12اگست جبر کادن تھا انہوں نے کہاکہ ہمارے زخموں پر مرحم لگایاجائے انہوں نے کہاکہ 23اگست کو خیبر پختونخوا کی تمام سیاسی جماعتیں اسلام آباد آرہی ہیں ہمیں آمن چاہیے جس کے پاس بھی آمن ہوگا وہ ہمیں آمن دے۔

۔۔