فائزہ مصطفی عباسی ایڈووکیٹ کو ترجمان مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب مقررکردیا گیا

منگل 12 اگست 2025 20:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اگست2025ء) فائزہ عباسی ایڈووکیٹ کو ترجمان مسلم لیگ ن لائرز فورم پنجاب مقررکردیا گیا۔ فائزہ مصطفی عباسی نے ترجمان مقرر کرہونے پر قائد محمد نواز شریف ،وزیراعظم پاکستان و صدر مسلم لیگ (ن )محمد شہباز شریف و قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائدین نے جو ذمہ داری دی ہے ان کی توقعات پر پورا اتروں گی اورہر فورم پر پارٹی پالیسی کے مطابق نمائندگی کروں گی۔