دور ابتلا میں جمہور اور جمہوریت کیلئے سردار سلیم خان مرحوم کی جدوجہد اور قربانیاں یادگار ہیں، نیئر بخاری

منگل 12 اگست 2025 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے سیکرٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی رکن قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کے دست راست پہلی سینٹ آف پاکستان کے رکن سینٹر سردار سلیم کی برسی پر پیغام میں کہا ہے کہ سردار سلیم خان بانی چیرمین قائد عوام کے معتمد ساتھیوں میں سے تھیسردار سلیم خان پارٹی کے بانی لیڈر اور پہلی منتخب جمہوری سینٹ آف پاکستان کے ممبر تھے پیپلز پارٹی کو منظم کرنے اور کارکنوں کو متحرک رکھنے میں مثالی اور یادگار کردار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سردار سلیم خان مرحوم نے پیپلز پارٹی کا منشور اور پروگرام گلی محلہ تک پہنچایا اور پارٹی کو وارڈ سطح پر منظم کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔