ّوزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات‘اے پی سی میں کی شرکت کی دعوت

جمعرات 14 اگست 2025 18:05

×اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سینیٹر ایمل ولی خان کی ملاقات ہوئی۔سینیٹر ایمل ولی خان نے وزیر اعظم کو اے این پی کی جانب سے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نے آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے نمائندگی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔سینیٹر ایمل ولی خان نے یوم آزادی کے موقع پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگوکی گئی۔ملاقات میں وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی شریک تھے۔