
کشمیری (آج) بھارت کا یوم آزادی ’’یوم سیاہ‘‘ کے طور پر منائیں گے
بھارتی یوم آزادی سے قبل مقبوضہ کشمیر میں پابندیاں مزید سخت، تلاشی کی کارروائیاں جاری، متعدد نوجوان گرفتار
جمعرات 14 اگست 2025 18:35
(جاری ہے)
قابض انتظامیہ نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے غیر قانونی تسلط کے خلاف احتجاجی مظاہروں کو روکنے کیلئے پورے مقبوضہ علاقے میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں۔
سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں جہاں بھارتی یوم آزادی کی نام نہاد مرکزی تقریب منعقد ہو گی، کے گرد کئی حصار پر مشتمل سیکورٹی کے اقدامات کئے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں اہم مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی ہیں اورگاڑیوں ، مسافروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لی جارہی ہے۔بھارتی فوجیوں نے کپواڑ اور بانڈی پورہ اضلاع کے کئی علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی نوجوان گرفتار کیے گئے۔ ضلع بارہمولہ کے علاقے اوڑی میں بھارتی فورسز کا تلاشی آپریشن آج دوسرے روز بھی جاری رہا۔کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموںوکشمیر شاخ نے آج پاکستان کے یوم آزادی پر اسلام آباد میں اپنے دفتر میں ایک تقریب کا اہتمام کیا ۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور مملکت خداد داد کے استحکام و ترقی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی بھارتی تسلط سے جلد آزادی کے لیے دعا کی گئی۔مظفرآباد، جہلم، وادی نیلم اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و جذبے سے منایا گیا ۔ ریلیاں نکالی گئیں اور دیگر تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ریلیوں کے شرکا نے ’’پاکستان سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ‘‘، جیوے جیوے پاکستان، دل ہے کشمیر جان جان پاکستان اور ہم پاکستانی ہیں ،پاکستان ہمارا ہے‘‘ کے فلک شگاف نعرے لگائے۔مزید اہم خبریں
-
وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے میں اربوں روپے کے ہیرپھیر کا انکشاف
-
میں نے 26ویں ترمیم والے دن کہا تھا کہ 27ویں ترمیم بھی آئے گی
-
چینی وزیر خارجہ اہم ترین دورہ پر پاکستان پہنچ گئے
-
پاکستان نے بھارتی ایئرلائنز کیلئے اپنی فضائی حدود کی بندش میں ایک ماہ کی توسیع کردی
-
پاکستان کی ترقی اور کامیابی کا تسلسل جو نظر آرہا ہے وہ آرمی چیف کی وجہ سے ہے
-
مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کی تعمیر کے نئے منصوبے کی شدید مذمت کرتے ہیں، جرمنی
-
ملک کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 500 روپے کمی ہوگئی
-
انسان دوستی کے عالمی دن پر امدادی کارکنوں کے تحفظ پر زور
-
جیل میں بند فلسطینی رہنماء کے ساتھ بدسلوکی کی مذمت
-
امدادی کارروائیوں میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں یو این تقریب
-
یو این چیف کا یوکرین جنگ کے خاتمے کی امریکی کوششوں کا خیرمقدم
-
جنگوں میں جنسی استحصال بڑھتا جا رہا ہے، سلامتی کونسل میں بازگشت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.