بلاول بھٹونشان امتیاز کے حق دار تھے‘ گورنر پنجاب کی مبارکباد

اب وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے

جمعرات 14 اگست 2025 19:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2025ء)گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے بلاول بھٹو کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد دی ہے ۔گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو پہلے واحد نوجوان لیڈر ہیں جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر سفارتی وفد کی کامیاب سربراہی کی۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹونشان امتیاز کے حق دار تھے۔گورنر پنجاب نے کہا کہ میں اپنی طرف سے پوری قوم کو 14 اگست اور بلاول بھٹو کو نشان امتیاز ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پوری دنیا کے میڈیا میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا۔گورنرپنجاب نے مزید کہا کہ اب وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو عوامی مینڈیٹ سے ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔