
کشمیریوں نے بھارت کے یوم آزادی کو ”یوم سیاہ“ کے طورپر منایا، مقبوضہ وادی کشمیر فوجی چھائونی میں تبدیل
جمعہ 15 اگست 2025 18:02
(جاری ہے)
شہر بھر میں اہم مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کی گئی تھیں ، اونچی عمارتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات تھے۔
ڈرون کیمروں کے ذریعے بھی صورتحال پر کڑی نظر رکھی جا رہی تھی ۔بھارتی فورسز اہلکار گاڑیوں ، مسافسروں اور راہگیروں کی سخت تلاشی لیتے رہے۔دریں اثنا کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ بھارت نے جموں وکشمیر پر طاقت کے بل پر قبضہ کر رکھا ہے لہذا اسے علاقے میں اپنے یوم آزادی کی تقریبات کے انعقاد کا کوئی حق حاصل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جمہوری ملک ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے لیکن اس نے کشمیریوں کے تمام جمہوری حقوق سلب کررکھے ہیں اور انہیں اپنے پیدائشی حق، حق خود ارادیت سے محروم کررکھا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کی تمام تر چیرہ دستیوں کے باوجود کشمیریوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ شہداءکے عظیم مشن کو اسکے منطقی انجام تک پہنچانے کیلئے پرعزم ہیں۔ جموں خطے میں ضلع کشتواڑ کے چاسوتی گاؤں میں بادل پھٹنے سے کم از کم 65 افراد ہلاک اور 100 سے زیادہ زخمی ہو گئے۔ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر ہندو یاتری شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں بھارتی پیراملٹری کے بھی دو اہلکار شامل ہیں۔زخمیوں میں سے اکثرکی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ادھر آزاد جموں و کشمیر کے مختلف شہروں میں آج بھارت مخالف مظاہرے کیے گئے اور احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ شرکاءنے بینر، پلے کارڈ اور سیاہ جھنڈے اٹھا رکھے تھے۔ دارالحکومت مظفرآباد میں برہان مظفر وانی شہید چوک سے گھڑی پن چوک تک ریلی نکالی گئی جس میں وزیر حکومت چوہدری عبدالرشید، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنماؤں، سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوانوں سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔انہوں نے پاکستان کے حق میں اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
-
فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانیت کے خلاف جرائم کرنے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہو گا، بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کےلئے بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کرے، وزیراعظم محمد شہباز شریف ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.