بونیر پیر بابا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے،رانامشہوداحمدخان

ہفتہ 16 اگست 2025 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانامشہوداحمدخان نے کہا ہے کہ بونیر پیر بابا میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے،مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔جمعہ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں شریک ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے سے بریفنگ لی اور فوری اقدامات کی ہدایت دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہماری کسی بھی چیز کی ضرورت ہو تو ہم حاضر ہیں،حکومت پاکستان ہر وقت اپنی عوام کے ساتھ ہے، وفاقی حکومت متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔رانامشہوداحمدخان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ہمیشہ عوام کے ساتھ کھڑی رہی ہے، کشمیر کے ملحقہ علاقوں میں پل ٹوٹنے اور مشکلات باعثِ تشویش ہیں، نوجوان رضا کاروں کو داد رسی کی ہر ممکن کوشش کی ہدایت کی ہے۔ تمام پاکستانیوں کو متاثرین کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا چاہیے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعاکی ہے۔