sعوامی تحریک کا سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پراظہار افسوس

غ* متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں:خرم نواز گنڈاپور ں*منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی عمل شروع کر دیا

ہفتہ 16 اگست 2025 22:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2025ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے حالیہ بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ ،آزاد کشمیر،گلگت سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں آنے والے سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع اور ہزاروں خاندانوں کے بے گھر ہونے پر پوری قوم غمزدہ ہے۔

انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کی فوری بحالی کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں۔سیلاب سے متاثرہ کسانوں اور مزدور طبقے کیلئے خصوصی مالی امدادی پیکج دیا جائے تا کہ وہ دوبارہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں۔انہوں نے کہاکہ متاثرہ علاقوں کی بحالی اور حفاظتی اقدامات کو مستقل بنیادوں پر ترجیح دی جائے تا کہ ہر سال عوام کو ایسی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(جاری ہے)

خرم نواز گنڈاپور نے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن کے دوران گرنے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور متاثرہ خاندانوں کی مدد کے مشن پر مامور جوانوں کی شہاد ت پر دلی صدمہ ہوا۔خرم نواز گنڈاپور نے کہاکہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خصوصی ہدایات پر متاثرہ علاقوں میں فوری طور پر امدادی سرگرمیوں کا آغاز کر دیا ہے۔

منہاج ویلفیئر فائونڈیشن کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئی ہیں۔امدادی سرگرمیوں کے تحت متاثرین کو ریسکیو اور ریلیف کی فراہمی عمل شروع کر دیا گیا ہے۔متاثرہ خاندانوں میں خشک راشن،پینے کا صاف پانی اور خیمے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن نے عارضی طور پر ریلیف کیمپس بھی قائم کر دئے ہیں جہاں بے گھر ہونے والے افراد کو پناہ،کھانا اور ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔انہون نے کہاکہ امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ اس وقت تک جاری رہے گا جب تک متا ثرین اپنے گھروں کو واپس جا کر معمولات زندگی بحال نہیں کر لیتی