وطن عزیز بہت جلد اسلامی پاکستان اور خلافت کا مرکز بنے گااس آزادی کو قیامت تک قائم رکھنا ایمان کا تقاضا ہے،سراج الحق

پاکستان کلمہ، نظریہ اور عقیدہ ہے پاکستان اسلامی نظام حیات کا نام ہے آج کی آزادی کے پیچھے علما کرام کا خون بھی شامل ہے

اتوار 17 اگست 2025 12:30

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیرسراج الحق نے کہا کہ وطن عزیز بہت جلد اسلامی پاکستان اور خلافت کا مرکز بنے گااس آزادی کو قیامت تک قائم رکھنا ایمان کا تقاضا ہے۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق،حافظ محمد مسعود،را عبدالقیوم، زاہد محمود قاسمی سمیت مقررین نے فاتح پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملکی قوانین کو اسلامی اصولوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ پاکستان کلمہ، نظریہ اور عقیدہ ہے پاکستان اسلامی نظام حیات کا نام ہے آج کی آزادی کے پیچھے علما کرام کا خون بھی شامل ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں محمد مصطفی کا نظام نافذ ہونا چاہیے کشمیر کی آزادی کے لیے پاکستان کو خوشحال بنانا ہو گا لاکھوں افراد شہید ہونے پر آج بھی کشمیر تڑپ رہا بھارتی جیلوں میں بند کشمیری ہماری طرف دیکھ رہے ہیں اہل فلسطین کے لوگ پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کے لیے پاکستان میں اسلامی نظام لانا ہو گا انڈیا کیحملہ کرنے پر ہماری فوج نے بھر پور جواب دیا یہ مجمع انقلاب اور تبدیلی کے لیے جمع ہے منافقت کی، نوٹوں کی، اور بوٹوں کی سیاست اب ختم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستان کی آزادی کے بعد ہم آزاد ہو چکے تو یہ غلط فہمی ہے فاتح پاکستان بنانے کے لیے آپس کے اختلافات بھلا کر متحد قون ہونا پڑے گا پاکستان میں اتحاد پیدا کرنے والا قافلہ چل پڑا جو خوش آئند ہے۔انہوں نے کہا کہ یہودی ایجنٹ مودی کا غرور پاکستان نے خاک میں ملا دیا ہمیں ملکر قائد اعظم کے نظریہ کو عملی جامہ پہنانا ہو گا دفاع پاکستان کا قافلہ رواں دواں ہے۔اس موقع پر کانفرنس کے شرکا نے ہلال احمر تھیلسیمیا اینڈ ہیمو فیلیا کے بچوں کے لیے خون کا عطیہ دیا۔