ئ*آزادی کی قدر وقیمت کا احساس کرنے والی قومیں ہمیشہ ژندہ رہتی ہیں ،اسسٹنٹ کمشنر درگ

اتوار 17 اگست 2025 20:20

۷لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء) یوم آزادی کے 78 ویں سالگرہ کے موقع پر سب ڈویژن درگ موسی خیل میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ PPAF اور کالج آف یوتھ ایکٹوزم اینڈڈویلپمنٹCyaad کے زیر اہتمام گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نتھ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر درگ گل نواز قیصرانی تھے جبکہ مختلف سرکاری آفیسران ۔

قبائلی اور سیاسی عمائدین۔والدین۔اور طالب علموں کی بڑی تعداد شریک تھی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر درگ ۔پرنسپل ہوئی اسکول نتھ حافظ عبدالروف اور دیگر نے کہا آزادی کی اہمیت کا اندازہ ان اقوام کی حالیہ زندگی سے کیا جا سکتا ہے جو محکوم اور غلامی کی زندگیاں گزار رہے ہیں اسکی ژندہ مثالیں کشمیر اور فلسطین ہیں جو 70 سالوں سے ظالموں کے زیر سایہ اجیرن زندگیاں گزارنے پر مجبور ہیں اور ہم بحیثیت قوم آزاد فضاں میں سانس لے رہے ہیں یہ سب ہمارے آبا اجداد کی قربانیوں کا نتیجہ ہیں اس موقع پر مقررین نے PPAF.اور Cyaad کی ملکی ترقی کے حوالے سے جاری منصوبوں کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی آنے والے دنوں میں اسکے مثبت اثرات سامنے آئیں گے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول نتھ کے پرنسپل نے اس موقع پر PPAF.aاورCyaad کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے بچے جدید تعلیمی سہولیات سے محروم تھے Cyaad.اورPPAFکے مالی تعاون سے سکول میں مکمل سولرائزیشن اور کمپوٹر لیب تعمیر کروائی جس سے نہ صرف بچوں کو شدید گرمی سے نجات اور تعلیم حاصل کرنے کی سہولیات میسر ہوئیں اور موجودہ حالات میں دنیا سے مقابلہ کرنے کے لئیے کمپوٹر جیسی جدید لیب سے افادہ حاصل کیا جاسکتا ہے پروگرام میں اسکول کے بچوں نے تقاریر۔

(جاری ہے)

ملی نغمے اور ٹیبلو وغیرہ پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے تقریب کے آخر میں بچوں میں انعامات تقسیم کیے۔