قوم نے والہانہ انداز میں جشن آزادی منا کر ثابت کردیا وہ محب وطن ہیں،جمیل احمد خان

پاکستان کا وجود دو قومی نظریے کی سچائی کا مظہر ہے صادق شیخ/ نعیم خان ودیگرکا خطاب

اتوار 17 اگست 2025 20:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ ق کراچی ڈویژن کے صدر محمد جمیل احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم نے والہانہ انداز میں جشن آزادی پاکستان و معرکہ حق مناکر یہ ثابت کردیا کہ وہ محب وطن ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ جناح ٹائون کے زیراہتمام کیک کٹنگ،خواتین و بچوں میں چوڑیاں و کیپ اور لنگر کی تقسیم کے موقع پر کیا.

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ق کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان کا وجود دو قومی نظریہ کی سچائی کا مظہر ہے اسکے امین مسلم لیگ کے قائد چوہدری شجاعت حسین. چوہدری سالک حسین. محمد طارق حسن اور دیگر قائدین سمیت پوری قوم ہی.

(جاری ہے)

انہوں نے کہا جشن آزادی پاکستان و معرکہ حق کی فتح کاجشن جوش و والہانہ جذبے کے طور مناتے ہوئے صادق شیخ نے کہا کہ مسلم لیگ آزادی وطن جوش و جذبے بنیان مرصوص میں بھارتی جارحیت کا سپہ سالار فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے افواج پاکستان کیساتھ مردانہ وار دندان شکن جواب دیکر پاکستانی عوام کا فخر و مورال پوری دنیا میں بلند کردیا.

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے تحت سندھ کے ہر ڈویژن میں پرچم کشائی. آتشں بازی. ملی نغمات کی تقریب منعقد ہورہی ہیں. اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے جنرل سیکرٹری نعیم خان نے کہا کہ اب پاکستان بنانے والی عوام کے حقوق دلائے گی. اس موقع پر مسلم لیگ کراچی کے سینئر نائب صدر ندیم صابر. جوائنٹ سیکرٹری محمد سعید. ڈاکٹر یامین قریشی. جناح ٹان کے صدر عبد السلام. محمد زبیر الدین. معین خان. پرویز بھائی. رضوان انصاری سمیت دیگر عہدیداران و کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی