بی جے پی کے ہاتھوں آئین کو خطرہ ہے ، لوگوں کے حقوق محفوظ نہیں ، کانگریس صدر

اتوار 17 اگست 2025 23:30

پٹنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) کانگریس صدر ملکارجن کھرگے نے کہا ہے کہ جب تک بی جے پی اقتدار میں ہے، آئین کو خطرہ ہے اور لوگوں کے حقوق محفوظ نہیں ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ملکارجن کھرگے نے بہار کے شہر ساسارام میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ووٹ کا حق چھیننے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ الیکشن کمیشن مودی حکومت کے ایجنٹ کی طرح کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم آر ایس ایس کی تعریف کرتے نہیں تھکتے اور کہہ رہے ہیں کہ یہ جماعت پچھلے 100 سالوں سے ملک کی خدمت کر رہی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ اس تنظیم نے انگریزوں کے ساتھ کام کیا اور ان لوگوں کی خدمت اور حمایت کی جو بھارت کی آزادی کے خلاف تھے۔