
معیشت کے استحکام اور پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے کو قیادت کرنا ہوگی، وزیرخزانہ
پیر 18 اگست 2025 16:07

(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ سیاحت پاکستان کا نہایت اہم شعبہ ہے اور اس کے فروغ کے لیے ہر شعبہ فکر اور مذہب سے تعلق رکھنے والوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، کیونکہ سیاحت میں بہت سے نئے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت موجود ہے۔
پاکستان ہندو کونسل کے تحت ایکسپر سینٹر کراچی میں ملازمت و تعلیمی ایکسپو کا افتتاح وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کیا۔ ایکسو میں مختلف اداروں اور کمپنیوں کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے تقریباً 120اسٹالز لگائے گئے ہیں۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اور شرح سود پر کام کررہا ہے، صورتحال مزید بہتر ہوگی۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ منتظمین کا شکرگزار ہوں۔ یہاں ملک کی مستقبل کی لیڈر شپ سے ملاقات کا موقع ملا ہے۔ جاب فیئر پر سرکاری و نجی ادارے موجود ہیں، لیکن یہاں کارپوریٹ سیکٹر کی کمی محسوس ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی مستقبل کا راستہ ہے۔ نوجوان اپنے دل و دماغ سے کام کریں، بہترین کی جستجو رکھیں۔یوم آزادی معرکہ حق منانے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملک میں تمام مذاہب کے ماننے والوں نے معرکہ حق جذبے کے ساتھ منایا ہے۔انہوں نے کہا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو آگے آنا ہوگا۔ شرح سود کو سنگل پوائنٹ ایجنڈا نہ بنائیں۔ نمو کا کوئی بٹن نہیں ہے، سوچ یہ ہے کہ نمو پائیدار ہو۔ حکومت کا کام ماحول فراہم کرنا ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کامیابی سے کام کررہا ہے۔ ہم اے آئی ورلڈ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس میں کسی کوشک وشبہ کی گنجائش نہیں ہیکہ ہمیں آگیکی طرف بڑھنا ہے۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ اونچ نیچ آتی رہتی ہے، ٹیلنٹ کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ملک میں معاشی استحکام آ چکا ہے۔ 3 بڑی ریٹنگ ایجنسیاں پاکستان کیبارے میں مثبت ہیں۔ اسٹیٹ بینک ایکسچینج ریٹ اورانٹرسٹ ریٹ کیحوالیسیکام کررہا ہے۔ جیسیجیسیاستحکام آئے گا صورت حال مزید بہتر ہوگی۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جاب فیئر پر سرکاری اور نجی ادارے موجود ہیں، جاب فیئر کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے، اس سے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع تلاش کرنے میں مدد ملے گی۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا کام ماحول فراہم کرنا ہے، مائیکرو استحکام سے گنجائش پیدا ہو رہی ہے، آئندہ چند سالوں میں حالات مزید بہتر ہوں گے۔ 3 ایجنسیوں نے پہلی بار مل کر پاکستان پر اعتماد کیا۔وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹیرف اصلاحات لائی گئی ہیں، سٹاک ایکسچینج روزانہ نئے ریکارڈ بنارہی ہے، سٹاک مارکیٹ میں تیزی معاشی بہتری کی علامت ہے، توانائی کی قیمتوں میں کمی کے حوالے سے درست سمت میں گامزن ہیں۔مزید اہم خبریں
-
امریکا نے ایک بار پھر بھارت سے روسی تیل کی خریداری فوری روکنے کا مطالبہ کردیا
-
حکومت اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرے گی، آپ کو انتظار نہیں کرنا پڑےگا
-
دولت کے لالچ میں قدرت کے انتقام کو دعوت دو گے تو پھر آسمان پھٹ پڑتا ہے
-
مولانا کے بیان کی تائید کرتا ہوں کہ خیبرپختونخواہ کے سرکاری فنڈ کا 10 فیصد مسلح گروہوں کو جاتا ہے
-
"ہر پتھر کے نیچے ایک مکان ہے"
-
سینیٹ اجلاس کے دوران ایوان میں چوہا گھس آیا
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں 100 فیصد اضافہ
-
کاروباری ہفتے کے پہلے روز صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں 1500 روپے کا اضافہ ہوگیا
-
حکومت نے سستی چینی کی بولی مسترد کر کے مہنگی چینی خریدنے کی بولی منظور کر لی
-
فچ نے پاکستان کی حقیقی شرح نمو 2027 تک 3.5 فیصد تک ہونے کی پیشگوئی کردی
-
ناروے کے ویلتھ فنڈ سے چھ اسرائیلی کمپنیوں کا اخراج
-
تباہ کن سیلاب، خدا کا عذاب یا انسانی کوتاہی؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.