وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت میں تعمیر و ترقی کا سفر جاری رہے گا ، شیخ آفتاب احمد

منگل 19 اگست 2025 17:16

وزیراعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی قیادت ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اگست2025ء) رکن قومی اسمبلی ،ممبر سپریم جوڈیشل کمیشن شیخ آفتاب احمد نے کہاہے کہ پاکستان کی ترقی ،خوشحالی اور مضبوط معیشت و دفاع کے لیے مسلم لیگ (ن) لازم و ملزوم ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کی تحصیل حسن ابدال کی یونین کو نسل پنڈ مہری میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے سابق کونسلر ملک امجد اعوان ، ملک نفیس اعوان او ر علاقہ بھر کی مضبوط سیاسی برادریوں کے سر براہوں کی تحریک انصاف چھو ڑ کر مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کے موقع پرمنعقدہ بڑے جلسہ عام کے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، جلسہ عام سے سابق رکن پنجاب اسمبلی سردار افتخار احمد خان المعروف مٹھوخان، جنرل سیکرٹری مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی ٹو ملک عابد شہزاد اوردیگر نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل برہان حاجی محمد رفاقت ،سیٹھ ملک قاسم ، شیخ اجمل محمود ،طلال اشرف بٹ ،سٹی صدر مسلم لیگ حضرو حاجی احسان خان ،سٹی صدر مسلم لیگ اٹک سٹی شیخ محمود الہی، محمدرفیق بھولا ،شیخ حامد قدوس، حافظ احسان ، چوہدری اختر ، اعجاز عرف کاکا،یاسر اعوان، حاجی الیاس اعوان ، امجد مسعود اعوان ، شیراز خان شیرازی ،محمدارشد بیگ عر ف کاکا بیگ ،اٹک ، حضرو، حسن ابدال فتح جنگ اور علاقے بھر سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والوں نے شیخ آفتاب احمد کی چالیس سال سے اس علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے کی جانے والی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کی تمام تر تعمیر و ترقی ،بجلی ،سوئی گیس ،سڑکوں ،گلیوں،نالیوں ،تعلیم ،صحت اوردیگر زندگی کی تمام بنیادی ضروریات کی فراہمی میں صرف شیخ آفتاب احمد کاہی کر دار ہے اور علاقہ ان کو اپنا محسن تصور کرتاہے ،معززین علاقہ نے شیخ آفتاب احمد کو اپنے علاقائی مسائل سے بھی آگاہ کیا،شیخ آفتاب احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن)میں شامل ہونے والوں کو کبھی مایوسی کا سامنا نہیں کر نا پڑ ے گا،اس علاقے میں چالیس سال سے وہ مسلسل رکن پنجاب اسمبلی اور رکن قومی اسمبلی کی حیثیت سے اپنی خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں اور آئندہ بھی قائد محمدنواز شریف ،وزیر اعظم میاں شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی قیاد ت میں تعمیر و ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا ،شیخ آفتاب احمد او ر سابق رکن پنجاب اسمبلی سر دار افتخار احمدخان کی جلسہ گاہ میں آمد کے موقع پر معززین علاقہ نے ان کا فقیدمثال استقبال کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔

\378