Live Updates

سرپرست اعلیٰ المصطفیٰ حاجی حنیف طیب کی سیلاب متاثرین کیلئے مددکی اپیل

منگل 19 اگست 2025 18:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2025ء)المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے سرپرست اعلیٰ سابق وفاقی وزیر ماحولیات ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب نے کہاکہ یہ بات انتہائی دکھ وتکلیف دہ ہے کہ خیبرپختونخواہ کے علاقے بونیر،باجوڑ،تورغر،مانسہرہ،شانگلہ،بٹگرام، خیبر،کرم،بنوں،مالاکنڈ،چارسدہ، آزادکشمیر ،کوٹلی،ایبٹ آباد،روالاکوٹ میں شدید بارشوں،سیلابی ریلیوں،لینڈسلائیڈنگ اوربادلوں کے پھٹنے سے مختلف اعدادوشمارکے مطابق 500سے زائد بتائی جارہی ہے لیکن پورے کے پورے گاؤں مٹی کے تودے میں دبے ہوئے ہیں اس بات کا بھی خدشہ ہے کہ جاں بحق ہونے والے افرادمیں اضافہ ہوسکتاہے ایک ایک وقت میں درجنوں لاشیں مل رہی ہیں ۔

بالائی پنجاب ،راولپنڈی،مری ،گلیات،جہلم،چکوال،اٹک میں بھی شدیدطوفانی بارشوں اورکلاؤڈبرسٹ کے خدشات بتائے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ کراچی سمیت سندھ کے بعض اضلاع دادو،بدین ،حیدرآباد،شکارپور،کشمور،شہید بینظیر آباد،سانگڑھ ،خیرپور،لاڑکانہ،تھرپارکر،عمرکوٹ،ٹھٹھہ سمیت گرج چمک کے ساتھ بارشیں جاری ہیں حاجی حنیف طیب نے کہاکہ میں دعاگوہوں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھیں قدرتی آفات سے محفوظ فرمائے۔

حاجی حنیف طیب نے بتایاکہ سیلاب زدہ علاقوں میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی امدادی سرگرمیاں شروع ہوگئی ہے المصطفیٰ آزادکشمیرکے ذمہ دران اور رضاکارمتاثرہ علاقوں میں پہنچ کر علاج معالجہ ،کھانے پینے اشیائے دیگر ضروریات پہنچارہے ہیں کراچی سے بھی ٹیمیں جارہی ہے نقصان ہمارے اندازے سے کئی گناہ زیادہ ہے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کی مددکیلئے المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے ساتھ تعاون کریں۔

ڈاکٹرحاجی محمدحنیف طیب کا مزید کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی کاسب سے زیادہ نقصان پاکستان کو پہنچ رہاہے اس کا بچنے کا طریقہ کاریہ ہے کہ اجتماعی توبہ کی جائے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والے کاموں کو چھوڑکر اللہ تعالیٰ کوراضی کرنے والے کام کئے جائیں لیکن افسوس کامقام یہ ہے کہ اتنی تباہی آنے کے باوجودبھی بے حیائی ،ناچ گانوں ،جھوٹ ،دھوکادہی ،رشوت خوری، سودی نظام کا سلسلہ چل رہاہے اب دعاہی کی جاسکتی ہے کہ یااللہ ہمیں بے حیائی اورسودی نظام اور قدرتی آفات سے محفوظ فرما۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے اقوام متحدہ ،اوآئی سی ،عرب لیگ سے اپیل کی کہ وہ بھی سیلاب متاثرین کی مددکے سلسلے میں عملی طورپرآگے آئیں جیساکہ 2005کے زلزلہ میں مددکی تھی ۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات