
شدید موسلادھار بارشوں کے باعث سندھ کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کاخدشہ ہے، محکمہ موسمیات کا انتباہ
منگل 19 اگست 2025 23:02
(جاری ہے)
محکمہ موسمیات کے مطابق (آج )بدھ کوسندھ اور شمال مشرقی /جنوبی بلو چستان میں اکثر مقامات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں تیز/شدید موسلادھار بارش متوقع ہے۔
بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، شمال مشرقی/جنوبی پنجاب اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ، وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں اکثر مقامات جبکہ بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، بالائی پنجاب، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔ اس دوران سندھ، وسطی/جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش بھی ہوئی۔سب سے زیادہ بارش سندھ میں کراچی(گلشنِ حدید 145، ایئرپورٹ اولڈ ایریا 138، کیماڑی 137، جناح ٹرمینل 135، یونیورسٹی روڈ 132، سعدی ٹاؤن 123، ڈی ایچ اے (فیز VII) 121، فیصل بیس 114، سرجانی ٹاؤن 111، نارتھ کراچی 108، کورنگی 97، ناظم آباد 92، گلشنِ معمار 75، مسرور بیس 75، اورنگی ٹاؤن 66، بحریہ ٹاؤن 05)، ٹنڈو جام 45، تھرپارکر (اسلام کوٹ 17، ڈپلو 10، مٹھی 07، کلوئی 05)، پڈعیدن 12، حیدرآباد (ایئرپورٹ 09، سٹی 04)، جیکب آباد 08، ٹھٹھہ 04، چھور 03، سکھر، موہنجوداڑو 01،پنجاب میں نورپور تھل 104، کوٹ ادو 70، رحیم یار خان 68، بھکر 67، جوہرآباد 53، سرگودھا 52، لیہ 26، فیصل آباد 19، مری 18، اسلام آباد (سٹی 09، ایئرپورٹ 01)، گوجرانوالہ 08، ڈیرہ غازی خان 06، خانپور 05، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد 07، کچہری 02، گوالمنڈی 01)، جھنگ 04، نارووال ، سیالکوٹ (سٹی) 01،خیبر پختونخوا میں کاکول 56، پاراچنار 41، ڈیرہ اسماعیل خان (ایئرپورٹ 29، سٹی 03)، چراٹ 06، مالم جبہ ، دیر 03، کالام، بنوں 02،بلوچستان: خضدار 60، سبی 40، قلات 28، ڑوب 09، کوئٹہ (شیخ ماندہ 05، سمنگلی 04)،کشمیر میں راولا کوٹ 41، مظفرآباد (سٹی 04، ایئرپورٹ 02)، گڑھی دوپٹہ 02،گلگت بلتستان میں گلگت 06، بونجی 02، ہنزہ ، گوپس اور سکردو میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سیزیادہ درجہ حرارت نو کنڈی 42،دالبندین اورتربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔مزید موسم کی خبریں
-
مون سون کا نیا سپیل، لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں موسلا دھاربارش
-
پنجاب اور ملک بھر میں 30 اگست تک شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی
-
ملک بھر میں 30 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
پی ڈی ایم اے پنجاب کا دریائے ستلج وندی نالوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری
-
کراچی‘سب سے زیادہ بارش اورنگی ٹاؤن میں 113 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی
-
ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کا نیا سپیل، لاہور میں رات گئے بادل برس پڑے
-
شہر قائد میں بھی بادل برس پڑے، مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
-
بالائی علاقوں میں بارشوں کے سبب دریائوں کے بہا ئومیں مزید اضافے کا خدشہ
-
آئندہ 3 روز میں پنجاب میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی ہے
-
مون سون کا ساتواں اسپیل زیادہ مضبوط ہوگا، پنجاب میں شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
خیبرپختونخوا میں با رشوں اور فلش فلڈ کے باعث مختلف اضلاع میں320 ذائد افراد جاں بحق
-
بالائی پنجاب میں کلائوڈ برسٹنگ کے خدشات ہیں‘پی ڈی ایم اے کا الرٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.