الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا

رائے حسن نواز زرتاج گل اور رائے مرتضی اقبال کی نااہلی کے باعث سیٹیں خالی ہوئی تھیں

بدھ 20 اگست 2025 23:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2025ء)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

ای سی پی کے اعلان کے مطابق ضمنی انتخاب 5 اکتوبر کو ہوگا، تینوں حلقے پنجاب سے ہیںجن کے لیے کاغذات نامزدگی28 سے 30 اگست کو ہونگے،امیدواروں کو انتخابی نشان 16 ستمبر کو جاری ہونگے۔رائے حسن نواز زرتاج گل اور رائے مرتضی اقبال کی نااہلی کے باعث سیٹیں خالی ہوئی تھیں، این اے 143 ساہیوال۔این اے 185 ڈی جی خان ٹو اور پی پی 203 ساہیوال میں انتخابات ہونگے، تینوں حلقوں کے ریٹرننگ آفیسر انتظامیہ سے لیے گئے۔