ایبٹ آباد یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم عبید علی نے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان اور اپنے ادارہ کا نام روشن کر دیا

جمعرات 21 اگست 2025 17:09

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2025ء) ایبٹ آباد یونیورسٹی کے ہونہار طالب علم عبید علی نے ایک مرتبہ پھر عالمی سطح پر پاکستان اور اپنے ادارہ کا نام روشن کر دیا۔ عبید علی نے اقوام متحدہ برائے انسانی حقوق کے زیراہتمام منعقدہ شارٹ فلم مقابلہ برائے انسانی حقوق میں حصہ لیکر بین الاقوامی اعزاز حاصل کیا جس پر ان کے والدین، ادارہ اور علاقہ بجا طور پر فخر محسوس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں بھی عبید علی نے ملکی سطح پر ہونے والے انٹر یونیورسٹیز انوائرنمنٹ ڈے ولاگ مقابلہ میں پہلی پوزیشن حاصل کی تھی جس پر انہیں وزیراعظم پاکستان کی جانب سے ”نیشنل یوتھ ہیرو آف پاکستان“ کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔ اسی موقع پر عبید علی نے اپنے تمام ایوارڈز اپنی یونیورسٹی کے نام کرتے ہوئے کہا ”یہ کامیابیاں میرے والدین کی دعائوں، اساتذہ کی رہنمائی اور ادارہ کی محنت کا نتیجہ ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ فخر ان کی مادرِ علمی کے حصہ میں آئے۔