پنجاب میں سینیٹ کے ضمنی انتخاب پر حصہ لینے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری

رانا ثنا اللہ، سلمی اعجاز اور احمد شہریار نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے، 23 اگست کو جانچ پڑتال ہوگی

جمعرات 21 اگست 2025 17:23

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اگست2025ء)پنجاب میں سینیٹ کی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب میں حصہ لینے والے امیداروں کی عبوری فہرست جاری کردی گئی، ریٹرننگ افسر شریف اللہ نے امیداروں کی فہرست جاری کی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پنجاب کی سینیٹ کی خالی نشست پر 3 امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے رانا ثنا اللہ، تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعجاز چوہدری کی اہلیہ سلمی اعجاز اور آزاد امیدوار احمد شہر یار کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں میں شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق امیداروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 23 اگست کو ہوگی جس کے بعد حتمی فہرست جاری کی جائے گی، پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر انتخاب 9 ستمبر کو ہوگا۔مذکورہ نشست پی ٹی آئی کے اعجاز چوہدری کی نا اہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔