
حریت کانفرنس کا کشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش
جمعرات 21 اگست 2025 19:12
(جاری ہے)
بھارتی دہشت گردی کے باعث 22ہزار 9سو 86 خواتین بیوہ جبکہ 1لاکھ 7ہزار 9سو 85 بچے یتیم ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ37 برسوں میں کم از کم1 1ہزار2سو67 خواتین کو بے حرمتی کا نشانہ بنایا گیا۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری جیلوں میں نظر بند کشمیریوں کی حالت زار پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت غیر قانونی نظربندیوں کے ذریعے کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن وہ اپنے مذموم منصوبے میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا۔ترجمان نے کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین مسرت عالم بٹ، شبیر احمد شاہ، محمد یاسین ملک، آسیہ اندرابی اور دیگر حریت رہنمائوں سمیت ہزاروں کشمیری بھارتی جیلوں اور عقوبت خانوں میں بند ہیں جنہیں بدترین انتقامی کارروائیوںکا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیری نظربندوں کی رہائی کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔ادھر پورے مقبوضہ علاقے کے ڈینٹل سرجنوں نے سرکاری ملازمتوں کی مسلسل عدم فراہمی پرسرینگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے افسوس کا اظہار کیا کہ قابض انتظامیہ کے اس دانستہ اقدام سے ہزاروں ڈاکٹرز بے روزگاری کاشکاراور مریض علاج معالجے کی مناسب سہولت سے محروم ہیں۔کشمیری سیاسی رہنمائوں نے لوک سبھا میں تین متنازعہ بل پیش کرنے پر بی جے پی کی بھارتی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے آمرانہ طرز عمل قراردیاہے۔ کانگریس، نیشنل کانفرنس اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیامارکسسٹ کے رہنمائوں نے تمام فورمز پران بلوں کے خلاف مزاحمت کااعلان کیا۔دریں اثناء سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن نے ایک کشمیری پولیس کانسٹیبل پر دوران حراست وحشیانہ تشدد اور جنسی اعضا کو مسخ کرنے کے الزام میں سینئر افسران سمیت چھ پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں نے کہاہے کہ حراست کے دوران ظلم و تشدد، گمشدگیوں اورقتل کا نشانہ بننے والے ہزاروں عام کشمیری مسلسل انصاف سے محروم ہیں ۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
-
کارگل میں 5.2 شدت کا زلزلہ، کشمیر میں بھی جھٹکے محسوس کیے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.