وزیراعلیٰ مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 میں پرتپاک استقبال

ہفتہ 23 اگست 2025 20:08

وزیراعلیٰ مریم نواز کا ورلڈ ایکسپو 2025 میں پرتپاک استقبال
ٹوکیو، لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف ورلڈ ایکسپو 2025 میں شریک ہوئیں، جہاں ان کا ایکسپو ایسوسی ایشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اکی نوکی ماناٹسو نے پرتپاک خیرمقدم کیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے ’’بہتر زندگی کے لیے مستقبل کے معاشرے کی تشکیل‘‘ کو موضوع منتخب کرنے کو سراہا۔ ایکسپو 2025 میں انسانی جان بچانے، عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے اور جدید طریقہ کار کو نمایاں کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ مریم نواز نے پاکستانی پویلین کا بھی دورہ کیا، جہاں ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان سے آنے والے افراد اور غیر ملکی سیاحوں سے گفتگو بھی کی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب کے شہروں کو فیوچر سٹی کے تصور پر ترقی دی جائے گی۔مزید برآں مریم نواز نے ماحول دوست خوراک و زراعت کے اسٹالز بھی دیکھے۔ ایکسپو 2025 میں 150 جاپانی اور غیر ملکی کمپنیوں نے اپنے اسٹال قائم کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ کو اس دوران ’’گرینڈ رنگ‘‘ کا بھی دورہ کرایا گیا۔