وفاقی وزیراحسن اقبال کا چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و لیگی رہنما ایم ساجد عباسی کو فون ‘خیریت دریافت کی ‘ جلد صحت یابی کیلئے دعا

ہفتہ 23 اگست 2025 22:04

وفاقی وزیراحسن اقبال کا چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و لیگی رہنما ایم ساجد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کے ورکرز اور پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں خدمات سرانجام دینے والے ہمارے ساتھی مسلم لیگ (ن )کے ماتھے کا جھومر ہیں جنہوں نے گزشتہ 25 سالوں کے دوران پارٹی کے ساتھ اپنی وفاداری کو ہر چیز پر مقدم رکھا ،انہیں مارشل لا ء کی سختیاں جھکا سکیں اورنہ معاشی مجبوریاںان کے مشن کے راستے میں حائل ہوئیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے چئیرمین مارکیٹ کمیٹی (آئی سی ٹی ) اسلام آباد اور جنرل سیکریٹری مسلم لیگ ن اسلام آباد سٹی ایم ساجد عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ یا د رہے کہ ساجد عباسی جو چند روز قبل اچانک ناسازی طبیعت کی وجہ سے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی راولپنڈی(آر آئی سی) میں زیر علاج تھے اب ان کی طبیعت اللہ تعالی کے فضل وکرم سے بہتر ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

احسن اقبال نے فون کرکے ایم ساجد عباسی کی خیریت دریافت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی اورکہاکہ آپ مشکل وقت کے ساتھی ہیں آپ کی پارٹی کیلئے بہت بے لوث خدمات ہیں اور پارٹی ان خدمات کوانتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ میں آپ کے پاس تیمارداری کیلئے ہسپتال آناچاہتاتھا لیکن دورہ چین اور اس کے بعد وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ اور دیگرپارٹی اموراور اپنی وزارت کی مصروفیات کی وجہ سے نہیں آ سکا تاہم ہم آپ کو اور آپ کے دیگر ساتھیوں کی خدمات کو بھولے نہیں ہیں۔

مسلم لیگی رہنما احسن اقبال نے کہاکہ نہ صرف آپ بلکہ مسلم لیگ ہائوس اسلام آبادکا تمام عملہ جن میں عبدالحفیظ میڈیا اسسٹنٹ بھی ہمارے ایک بہت ہی دیرینہ اور ایک قابل اعتمادساتھی ہیں اورا پنی ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ باقی معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں، پارٹی کے پرانے اور وفادار ساتھیوں کے متعلق گاہے بگاہے آگاہ بھی کرتے رہتے ہیں۔

سجاد حسین آفس سیکرٹری اور عبدالحفیظ کے علاوہ ان کے والد عبدالمجید سمیت دیگر ساتھیوں نے بھی پارٹی کی 25 سال سے زائد عرصہ دل و جان سے خدمت کی اور اچھے برے وقت میں ہمارے ساتھ ہی تکلیفیں کاٹیں ساتھ نہیں چھوڑا جو ذمہ داریاں ان ملازمین کی تھیں ان سے بڑھ کر انہوں نے کام کیا۔اپنی دفتری ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ زلزلے اور سیلاب کے دنوں میں بھی دن رات کام کرتے رہے۔

یہ ہمارے وفادار ساتھی ہیں ان کی قربانیوں کوبھی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ انہوں نے کبھی بھی اپنی ذات کے بجائے ہمیشہ پارٹی کو اولین ترجیح دی۔چیئرمین مارکیٹ کمیٹی و مسلم لیگ(ن) سٹی کے جنرل سیکرٹری ایم ساجد عباسی نے بھی احسن اقبال کاشکریہ کرتے ہوئے کہاکہ میرے لئیے اتناہی کافی ہے کہ پارٹی نے میری خدمات کو یاد رکھامیں اپنے قائدین کا شکر گزار ہوں کہ اس مشکل وقت میں بھی پارٹی نے مجھے یاد رکھا۔

آپ بھی پارٹی کے وفادار ساتھی ہیں جیلیں کاٹیں اور قائد محمد نواز شریف نے بطور سیکرٹری جنرل جو ذمہ داری سونپی تھی اس کو مشکل ترین حالات کے باوجود بخوبی نبھارہے ہیں اور قائدنواز شریف کے سپاہی کی حیثیت سے جوانمردی کے ساتھ ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور ہر ظلم اور جبر کو حوصلے اورصبر سے برداشت کیا۔ قائدین سمیت پوری پارٹی کو احسن اقبال پر فخرہے اور قائد میاں نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے آپ جیسے مخلص،وفادار اور محنتی شخصیت کو اس عہدے کیلئے منتخب کیا۔

آپ پارٹی عہدے اور اپنی وزارت پلاننگ کمیشن اینڈ ڈیویلپمنٹ میں جس جانفشانی سے محنت کررہے ہیں اس پر پارٹی اور تمام سیاسی ورکر ز کو آپ پر فخر ہے۔پارٹی قائدین اور چائینہ بھی آپ کے کام سے مطمئن ہے اورہرمقام پر آپ کی خدمات قابل تعریف ہیں۔انہوں نے کہاکہ آپ بھی قائد محمد نواز شریف کی دی گئی اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھارہے ہیں۔مجھے بہت خوشی اور فخربھی ہے کہ مجھ ادنی' سے کارکن کو اتنی عزت دی اور تکلیف کی گھڑی میں یادرکھا میرے لئے یہ بھی کسی اعزاز سے کم نہیں۔