اٹک ،طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلڈ بنک اور فری ڈائلسز سنٹر جلد مکمل کریں گے،سردار سلیم حیدر خان

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

^اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے علاقے کے عوام کوطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے بلڈ بنک اور فری ڈائلسز سنٹر بنا رہیں،جو مستقبل قریب میں مکمل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل فتح جنگ کے گاؤں صدقال میں صدر پاکستان پیپلز پارٹی تحصیل فتح جنگ سردار ظہیر خان کی جانب سے منعقد کیے گئے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کے ملک امانت ر ا و ل ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 4 ملک ریاست علی سدھر یا ل ،سردار احسن علی خان، سردار محمد علی خان اور دیگر رہنما موجود تھے،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ راولپنڈی سے جنڈ تک حادثات اور ایمر جنسی کی صورت میں علاج معالجہ کے لیے کوئی بلڈ بنک نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں، اسی کے پیش نظر بلڈ بینک کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے اور بلڈ بنک کیساتھ ساتھ بینظیر بھٹو شہید فری کڈنی سنٹر قائم کیا جائے گا،جس کیلئے فنڈز صدر مملکت آصف علی زرداری خود فراہم کرینگے، انہوں نے کہا کہ دوستوں کے تعاون سے دونوں عوامی منصوبے تعمیر ہونگے،جس میں ہرفرد کی لئے مفت علاج میسر ہوگا،انہو ں نے کہا کہ میں نے اپنی ذاتی کا و شوں سے فتح جنگ اور حسن ابدال کے عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا کیں اور اسی لیے سی ڈی اے کے زیر انتظام ا لیکٹرک بس سروس چلائی گئی ہے،مجھے اللہ پاک نے پنجاب کا سب سے بڑا عہدہ عطا کیا،پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے،پارٹی کامشن ہی غریب عوام کے حقوق کا حصول اوران کے لیے جدوجہد ہے،گورنر پنجا ب نے کہا کہ وہ پوری توانائی سے عوام کے مسائل اور حق کی آواز بلند کرتیرہیں گے،عہدے اور طاقت اللہ پاک کی طرف سے امتحان ہے،اور ان کے ملنے سے انسان بے نقاب ہو جاتا ہے،میرے کسی عمل سے حلقے کے عوام کو کبھی شرمندگی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا،انسان کمزور ہے اور اسی لیے وہ اللہ کی رضا کی خاطر مخلوق کے لیے آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،بعدازاں گورنر پنجاب نے فتح جنگ کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور انتقال کر جانے والے افراد کے لیے د عا ئے مغفرت کی،تحصیل فتح جنگ کے دورے کے موقع پر انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کے تحصیل سیکرٹیریٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا اور عوامی مسائل سنی