qپیپلزپارٹی اور ن لیگ کا ضمنی انتحابات ملکر لڑنے کا اعلان

ا*جس حلقے میں جس جماعت کا رنر اپ تھا وہاں دوسری جماعت حمایت کرے گی

ہفتہ 23 اگست 2025 21:00

"اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان ضمنی الیکشن کا فارمولا طے،دونوں جماعتوں کے درمیان یہ طے ہوا ہے کہ ضمنی انتخابات ملکر لڑیں گئے، جس حلقے میں جس جماعت کا رنر اپ تھا وہاں دوسری جماعت حمایت کرے گی۔

(جاری ہے)

اس فیصلے کا اعلان پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے قائدین سیکرٹری جنرل پی پی پی پی سیدنیئر حسین بخاری،وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اورطارق فضل چوہدری نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف کیساتھ ان کی رہائشگاہ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

دونوں جماعتوں کے قائدین نے کہا کہ آج کی ملاقات دونوں جماعتوں کے قائدین کی ہدایت پر ہوئی ہے جس میں ضمنی انتخابات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان فارمولا طے پاگیا یی,ہم ن لیگ کی اور ن لیگ ہماری حمایت کرے گی