ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی سطح پر 14 رکنی سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی

چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے،ترجمان ایم کیو ایم

ہفتہ 23 اگست 2025 22:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2025ء) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کے مطابق مرکزی کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی سطح پر سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایم کیو ایم نے کہا کہ سینٹرل آرگنائزنگ اینڈ کوآرڈینیشن کمیٹی کو کراچی کے تنظیمی معاملات کی ذمہ داری سونپی گئی ہے،اس 14 رکنی سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی میں ڈاکٹر فاروق ستار، انیس قائمخانی، امین الحق اور فرقان اطیب جبکہ شکیل احمد، شاکر علی، ارشاد ظفیر، ارشد حسن، راشد سبزواری، شریف خان، نیک محمد، کامران فاروقی، مسعود محمود اور ڈاکٹر یاسر بھی اس کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مرکزی کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی ہے۔