Live Updates

جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ کا لاڑکانہ میں دریاے سندھ کے حفاظتی بند کا دورہ

حکومت احتیاطی تدابیر اختیار کرے، ابھی پانی نہیں آیا، ڈیم ٹوٹ رہے ہیں، پانی آیا تو کیا ہوگا کاشف سعید شیخ اخدمت کے رضاکاروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کوامکانی صورتحال کے پیش نظر الرٹ رہنی کی ہدایات جاری

جمعرات 28 اگست 2025 13:00

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے سندھ حکومت پرزوردیاہے وہ خیبرپختونخوااور پنجاب میں بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر سندھ میں نقصانات سے بچنے کے لیے فوری اورکرپشن فری احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں۔ ابھی پانی نہیں آیاتوحفاظتی بند ٹوٹ رہے ہیں،جب پانی آیا تو ہمارا کیا بنے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی رہنماوئں کے ہمراہ نوڈیرو کے قریب دریاے سندھ کے موریالوپ حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے اس موقع پر موجودعملداروں سے بندوں کے بارے میں مزیدتفصیلات بھی لیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت ممکنہ سیلاب کے پیش نظر فوری احتیاطی تدابیر اختیار کرے کیونکہ اس وقت سندھ کو بھی 2010 اور 2022 جیسی صورتحال کا سامنا بتایا جارہا ہے ،این ڈی ایم اے کی جانب سے بھی سندھ میں الرٹ جاری کردیا ہے، ان دونوں مواقع پر لوگ دریائی سیلاب اور بارشوں سے تباہی پھیلانے والے اثرات سے ابھی تک باہر نہیں آئے ہیں۔

(جاری ہے)

اگر بھارت مزید پانی چھوڑتا ہے ، گلیشیئر پگھلتے رہتے ہیں اور بارشیں ہوتی رہتی ہیں، بال آخر پانی کا خوفناک بہاؤ اوپر سے دریائے سندھ میں داخل ہو جائے گا۔ اگر مزید پانی دریائے سندھ میں داخل ہوا تو اس کے اثرات حفاظتی بندوں پر پڑیں گے۔ سندھ میں بھی موسلا دھار بارشوں کا سلسلہ شروع ہوا تو حالات مزید خراب ہوجائیں گے۔ لہٰذا پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے سندھ حکومت نقصان سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرے۔

صوبائی امیرنے الخدمت کے رضاکاروں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں کو بھی سیلاب کی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر عوامی امداد کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کردی ہیں۔ امیرضلع لاڑکانہ ایڈوکیٹ نادر علی کھوسو اور دیگر رہنما بھی ان کے ہمراہ موجودتھے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات