Live Updates

حلیم عادل شیخ 35 سال پرانے مقدمے میں اینیٹی کرپشن کی عدالت حیدرآباد میں پیش ہوئے

عمران خان اور اہل خانہ کو جیلوں میں قید کر کے بنیادی انسانی حقوق پامال کیے جا رہے ہیں:صدر پی ٹی آئی سندھ

جمعرات 28 اگست 2025 23:44

کراچی/حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ 35 سال پرانے مقدمے میں پیشی کے لیے سیشن کورٹ حیدرآباد پہنچے۔ اس موقع پر انصاف لائرز فورم سندھ کے صدر ایڈووکیٹ فیصل مغل، پی ٹی آئی رہنما امین اللہ موسی خیل، ایڈووکیٹ بگھوان داس بھیل، ایڈووکیٹ شفیع پیزادہ، ایڈووکیٹ محمد اسلم لغاری، ایڈووکیٹ عظمت چنا، ایڈووکیٹ گلزار خاصخیلی، وومن ونگ رہنماں مدیحہ زیدی اور صدف شیخ سمیت بڑی تعداد میں وکلا اور پارٹی کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ملک میں اس وقت فسطائیت اور ظلم کا راج ہے۔ انہوں نے دعوی کیا کہ پاکستان کے عظیم لیڈر عمران خان پر ڈھائی سو سے زائد مقدمات درج ہیں لیکن ان میں کسی کیس کی باقاعدہ حاضری نہیں لگتی۔

(جاری ہے)

ان کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں کو چالیس چالیس سال کی سزائیں دی جا رہی ہیں۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو 40 سال کی سزا سنائی گئی، شبلی فراز، زرتاج گل اور صاحبزادہ حامد رضا سمیت دیگر رہنماں کو بھی سزائیں دی گئیں۔پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے سوال اٹھایا کہ یہ کونسا قانون ہے جہاں آئین و قانون کے تقاضے پورے ہی نہیں کیے جاتی ان کا کہنا تھا کہ اس ظلم اور جبر کے خلاف وکلا برادری کو میدان میں نکلنا ہوگا ملک میں آئین اور قانون کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ عمران خان کو ذاتی معالج سے علاج کی سہولت نہیں دی جارہی جبکہ ان کی اہلیہ بشری بی بی کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ بشری بی بی کے پاں پر زخم ہے مگر علاج نہیں کرایا جا رہا، انہیں گندا پانی پینے کے لیے دیا جا رہا ہے۔ عمران خان کو کمزور کرنے کے لیے ان کی اہلیہ پر ظلم کیا جا رہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ عمران خان کا پورا خاندان اس وقت جیلوں میں ہے۔

عمران خان اور ان کے بھانجے قید میں ہیں جبکہ ان کی بہنیں عدالتوں کے دھکے کھا رہی ہیں ملک میں انصاف کا نظام مکمل ختم ہوچکا ہے فسطائیت، ظلم، جبر کی حکمرانی قائم کر دی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما نے مطالبہ کیا کہ فیصلہ ساز ہوش کے ناخن لیں اور عمران خان کو فی الفور رہا کریں۔ عمران خان کا قصور یہ ہے کہ وہ عاشق رسول ﷺ ہیں جنہوں نے دینی تعلیم کے فروغ کے لئے القادر جیسی یونیورسٹی قائم کرائی اور عالم اسلام مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لڑے۔انہوں نے اعلان کیا کہ پی ٹی آئی کی تحریک عمران خان کی رہائی اور ملک سے فسطائیت کے خاتمے تک جاری رہے گی۔ 26 ویں آئینی ترمیم، پیکا ایکٹ کے خاتمے اور عوام کے چوری شدہ مینڈیٹ کی واپسی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات