Live Updates

جمعیت علماء اسلام نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ’’انصار ایمرجنسی‘‘ نافذ کرنے کا اعلان کردیا

جمعرات 28 اگست 2025 17:27

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اگست2025ء) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو نے ملک بھر میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ’’انصار ایمرجنسی‘‘ نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں جاری کردہ ہدایت نامے میں رضاکاروں کو فوری طور پر امدادی سرگرمیوں میں متحرک ہونے کا حکم دیا گیا ہے مرکزی سالار کے مطابق پنجاب کے رضاکار متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر ریلیف اور بحالی کے کاموں میں حصہ لیں گے جبکہ سندھ کے سالاروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال کا بروقت مقابلہ کیا جاسکے اسی طرح خیبرپختونخوا کے سالاروں کو ملبہ ہٹانے اور ریسکیو آپریشن میں سرگرم کردار ادا کرنے کی خصوصی ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ بلوچستان کے سالار سیلاب سے متاثرہ افراد کی مدد اور بحالی کے عمل میں بھرپور کردار ادا کریں گے مرکزی سالار انجینئر عبدالرزاق عابد لاکھو اور صوبائی سالار سلیم سندھی نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ انصار کے رضاکار جمعیت علماء اسلام کا عملی بازو ہیں آج ملک کو ہماری سب سے زیادہ ضرورت ہے اس لئے ہم متاثرین کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے ہر صوبے کا سالار اپنے محاذ پر عملی اور بھرپور کردار ادا کرے گا، ان کے اعلان کے بعد ملک بھر میں جے یو آئی کے رضاکاروں نے امدادی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں اور متاثرہ علاقوں میں عملی اقدامات کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات