Live Updates

ٴْپاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں ، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل

تعلیم، صحت، سولر انرجی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے روشن امکانات ہیں

جمعرات 28 اگست 2025 20:10

ح کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اگست2025ء) گورنربلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ پاکستان اور جرمنی کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات ہیں، دونوں دوست ممالک ترقی، خوشحالی اور امن کے مشترکہ وژن کے ساتھ متحد ہیں۔ سردست تعلیم، صحت، سولر انرجی اور جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے روشن امکانات بھی موجود ہیں۔

جرمنی کا اعلی تعلیمی نظام اپنے معیار اور قابل استطاعت کیلئے مشہور ہے۔ ہم جرمن تعلیمی اداروں کو بلوچستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے خواہشمند ہیں جو ہمارے نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کر سکتے ہیں۔ جرمن حکومت بلوچستان کے نوجوانوں کی ہائیر ایجوکیشن کے حصول اور اسکالرشپس میں بھرپور مدد و رہنمائی فراہم کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

جرمنی میں ہائیر ایجوکیشن سب سے سستی ہے لیکن معیار کے اعتبار سے سب سے بلند ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گورنر ہاس کوئٹہ میں جرمنی کے قونصل جنرل مراد بلوچ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں ترقیاتی پروجیکٹ سے آج بھی لوگ مستفید ہو رہے ہیں. بلوچستان میں بالخصوص قدرتی آفات کے دوران جرمنی کی مدد قابل ستائش ہے۔

قدرتی آفات جیسے کہ بلوچستان میں کچھ عرصہ قبل سیلاب کے دوران جرمنی کی بروقت امداد ہماری دوستی کی مضبوطی کو ظاہر کرتی ہے۔ ہنہ اوڑک میں تعمیرنو اور بحالی کے عمل میں ہم اٹھ سو گھروں کی تعمیر کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ گورنر بلوچستان نے جرمنی اور جرمن قوم کی شاندار تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جرمنی نہ صرف دنیا کے ترقی یافتہ ممالک میں بلکہ براعظم یورپ میں بھی ایک منفرد مقام رکھتا ہے۔

جرمن تو عالمی شہرت یافتہ مفکروں، سائنس دانوں اور عظیم شاعروں کی سرزمین ہے۔ جرمن مصنوعات کوالٹی اور اسٹینڈرڈ کے حوالے سے اپنی مثال آپ ہیں۔ گورنر مندوخیل نے کہا کہ بلوچستان میں پسماندگی دور کرنے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں ترقی یافتہ ممالک اور انٹرنیشنل اداروں کا تعاون مددگار ثابت ہوگا
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات