
بھارت کی جانب سے دریاں میں پانی چھوڑنے اور مسلسل طوفانی بارشوں کے بعد راوی, چناب اور ستلج میں سیلاب سے زیادہ تباہی مچائی، سینیٹر محمد عبدالقادر
جمعرات 28 اگست 2025 21:30
(جاری ہے)
یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ یوں تو شدید بارشوں نے پورے ملک میں تباہی مچا دی ہے لیکن پنجاب میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے نقصان زیادہ ہوا ہی.
دریائے راوی میں 38 برس بعد اس قدر شدید سیلاب آنے سے بہت زیادہ تباہی پھیلی ہی. این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے اتنے شدید سیلاب سے نمٹنے کیلئے بالکل تیار نہیں تھے خوفناک سیلاب سے نمٹنے کیلئے پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کے مالک افراد کی ایک تربیت یافتہ فورس تشکیل دی جانی چاہئے تھی تاکہ ہنگامی صورتحال میں شہریوں اور انکے مال مویشیوں کو نقصان سے بچایا جا سکی. پنجاب کے 8 اضلاع میں سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچائی ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا ہے کہ سیلاب سے پیدا ہونے والی بحرانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کو ایک تربیت یافتہ فورس کی طرز پر تیار کیا جائے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہمارے ہاتھ پاں نہ پھولیں. موسمیاتی تبدیلیوں سے بے حد متاثر ہونے کی وجہ سے ملک بھر میں بے انتہا نقصان ہوا ہی. موسمیاتی تبدیلیوں کی مناسبت سے حکومت شہروں میں پانی کی نکاسی کا سسٹم فعال نہیں کر سکی محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق اگلے برس اس برس کی نسبت زیادہ بارشیں متوقع ہیں. ایسے ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے حکومتی اداروں کی تیاری پہلے سے مکمل ہونی چاہئے تاکہ بڑے پیمانے پر ہونے والی تباہی سے بچا جا سکے این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی محدود استعداد کے باعث فوج کو طلب کرنا پڑا تاکہ عوام کی زندگیاں بچائی جا سکیںمزید قومی خبریں
-
آغا سراج درانی کا انتقال، ایک عہد کا اختتام،ڈاکٹرشام سندر کے ایڈوانی
-
سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان مارے گئے
-
پنجاب بھرمیں 11 ہزار اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری
-
چوہدری شافع حسین نئی سرمایہ کاری لانے کے لئے سرگرم عمل،ہانگ کانگ پہنچ گئے
-
ملک بھر میں قومی انسدادِ پولیو مہم تیسرے روز بھی جاری
-
پولیو مہم کے دوران لاکھوں بچوں کی ویکسینیشن سے محرومی کا انکشاف
-
ڈاکٹرفاروق ستار کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں 30 نومبرتک توسیع کا مطالبہ
-
گورنر سندھ کا غزہ امن معاہدے پر جمعہ کو اظہار تشکر منانے کا اعلان
-
کراچی، نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پرسرار موت
-
وہاڑی، گجر اور ڈاہا برادری میں تصادم، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، 7 زخمی
-
چارسدہ ،معصوم بچی کوجنسی زیادتی کےبعد قتل کردیاگیا
-
چیچہ وطنی مضافاتی گاؤں میں مسلح ڈاکوؤں نے زمیندار کا گھر لوٹ لیا، مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.