
مقبوضہ جموں وکشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی پر تشدد کارروائیاں جاری
جمعہ 29 اگست 2025 21:30
(جاری ہے)
کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بی جے پی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو بدنام کرنے کے لیے ہر ہتھکنڈہ استعمال کر رہی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ ہندوتوا حکومت اپنے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے میڈیا کے ذریعے جھوٹی خبریں پھیلا رہی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت نے کشمیریوں کی نئی نسل کو خطے کے تاریخی پس منظر سے دور رکھنے کے لیے ممتاز کشمیری، بھارتی اور بین الاقوامی مصنفین کی کتابوں پر پابندی لگا دی ہے جب کہ خرم پرویز جیسے انسانی حقوق کے کارکنوں کو جھوٹے الزامات کے تحت حراست کا سامنا ہے۔دریں اثنابھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ جموںوکشمیر میں 25علمی اور تاریکی کتابوں پر پابندی کے حکام کے فیصلے کے خلاف دائر عرضداشت پر سماعت سے انکار کر دیاہے۔ جسٹس سوریہ کانت، جویمالیا باغچی اور وپل ایم پنچولی پر مشتمل سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ نے درخواست گزار ایڈووکیٹ شاکر شبیر کو مقبوضہ علاقے کی ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی۔ مقبوضہ جموں وکشمیر کے محکمہ داخلہ نے رواں ماہ کے آغاز میں 25ایسی کتابیں ضبط کرنے کا حکم دیا تھا جن میں اسکے مطابق علیحدگی پسند بیانیے کو فروغ دینے والا مواد موجود ہیں۔مقبوضہ وادی کشمیر کو بیرونی دنیا سے ملانے والی واحد سرینگر جموں شاہراہ آج مسلسل پانچویں دن بھی بند رہی ۔ موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں ہونے والی شدید لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے شاہراہ سخت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔مزید قومی خبریں
-
دل میں اللہ کے خو ف سے انسان برائیوں سے نجات پاسکتا ہے۔ گورنرسندھ
-
منگل اور بدھ کی رات دریائے سندھ میں ممکنہ سیلاب کا خدشہ ہی: وزیراعلی سندھ
-
دریاں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
9 مئی کیسز، اعجازچوہدری کا سزا معطلی کیلئے لاہورہائیکورٹ سے رجوع
-
چوہدری شافع حسین کا گجرات کے سیلاب زدہ علاقوں کا تفصیلی دورہ،سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں
-
بھارت نے بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی کی جس سے ہمیں نقصان پہنچا‘رانا تنویر حسین
-
لڈن روڈ پر ٹرالر اور کیری ڈبہ میں تصادم، دو افراد جانبحق، 9 شدید زخمی
-
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے ضلع پشاور کی ترقی کے لیے ٹاسک فورس تشکیل دے دی،نوٹیفکیشن جاری
-
سی فوڈ انڈسٹری کیلیے خوشخبری ، پاکستان کو امریکا میں مچھلی برآمدات کی اجازت مل گئی
-
تشدد اوردھمکیاں دینے کا کیس، وزیر بلدیات سعید غنی کے بھائی فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا
-
جعفرایکسپریس کو جیکب آباد ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا
-
اسکولوں کی چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع کا امکان، عارضی اساتذہ کیلئے بھی خوشخبری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.