Live Updates

ملک میں سیلابی صورتحال بہت تشویش ناک ہے،ثروت اعجاز قادری

ہفتہ 30 اگست 2025 03:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)ملک میں اس وقت سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔خیبر پختون خواہ کے بعد پنجاب پنجاب میں سیالکوٹ ناروال اور گجرانوالہ کے دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے چیئرمین انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے مزید کہا کہ سیلابی ریلوں کی وجہ سے چناب اور راوی کے دریاں کے باہوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

سیلابی صورتحال بہت تشویش ناک ہے۔جو جو دیہات متاثر ہوئے ہیں وہاں اہلسنت خدمت فانڈیشن کے رضاکار اور عوام اہلسنت بڑھ چڑھ کر متاثرین کی خدمت کر رہی ہے۔متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔ریسکیو کیے جانے والے متاثرین کو تمام سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہلسنت خدمت فانڈیشن اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب سمیت ملک کے کئی حصوں میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

دریاں کے بہا میں تیزی وجہ سے لاہور،قصور اور ساہیوال،چینوٹ اور جھنگ بھی متاثر ہو سکتے ہیں یہاں بھی اہلسنت خدمت فانڈیشن کے رضاکار الٹ ہیں۔ثروت اعجاز قادری نے سندھ میں سیلاب کی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کی صورتِ حال کے ساتھ ساتھ اگر بارشیں ہوگئیں تو اس کے بھی انتظامات کئے جانے چاہیئے۔اہلسنت خدمت فانڈیشن ریلیف کی صورت میں تمام بنیادی سہولتوں کا سامان کے ساتھ عوام کی خدمت کرے گی۔مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان سنی تحریک متاثرین کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔متاثرین سیلاب کے لیے طبی امدادی کیمپ بھی لگائے گئے ہیں۔پوری پاکستانی قوم سے اپیل ہے کہ اس مشکل گھڑی میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات