Live Updates

فیصل کریم کنڈی کی فریال تالپور سے ملاقات ،سیلاب کے بعد امدادی سرگرمیوں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 30 اگست 2025 17:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی راہنماء شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے راہنماء چوہدری ریاض بھی انکے ہمراہ تھے ، ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سیلاب سے ہونے والی تباہ کاریوں ، اس حوالہ سے ہلال احمر کی امدادی سرگرمیوں اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ، گورنر خیبرپختونخوا نے سندھ حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کے لیئے فوری امداد بھجوانے پر مرکزی صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین فریال تالپور اور سندھ حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات