Live Updates

مولانا عطا الرحمن کاکلاوڈ برسٹ ، سیلاب ، آسمانی بجلی و لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گدون امازئی کے گاں دالوڑی بالا کا دورہ

مشکل گھڑی میں جے یو آئی قیادت کی ہمدردیاں شہدا کے لواحقین ،متاثرہ خاندانوں کیساتھ ہیں ،تنہا نہیں چھوڑیں گے، امیر جے یو آئی خیبرپختونخوا

ہفتہ 30 اگست 2025 19:35

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء)جے یو آئی خیبر پختونخوا کے وفد نے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطا الرحمن اور مرکزی رہنما و سابق صوبائی گورنر حاجی غلام علی خان کی قیادت میں حالیہ کلاوڈ برسٹ ، سیلاب ، آسمانی بجلی اور لینڈ سلائیڈنگ سے متاثرہ گدون امازئی کے گاں دالوڑی بالا کا دورہ کیا ، صوبائی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عطا الحق درویش ، ضلعی امیر مولانا فضل علی حقانی ، سابق صوبائی وزیر مذہبی امور مولانا امان اللہ حقانی ، جنرل سیکرٹری نورالسلام خان ،الحاج غفور خان جدون ، تحصیل چئیرمین حاجی رحیم جدون، صدر گدون چیمبر حاجی فضل رحیم جدون اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ،وفد نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ تعزیت ، ہمدردی کا اظہار کیا، شہدا کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی ، اس موقع پر بزنس کمیٹی پاکستان کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام خان نے بزنس کمیٹی کی جانب سے ستر متاثرین میں نقد امداد تقسیم کی ، صوبائی امیر مولانا عطا الرحمن ، سیکرٹری جنرل مولانا عطاہ الحق درویش اور حاجی غلام علی خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کے اس گھڑی میں جے یو آئی کی قیادت کی تمام ہمدردیاں شہدا کے لواحقین اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں ایسے حالات میں انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے ، صوبائی اور وفاقی حکومت متاثرین کی بحالی اور مکانات کی ازسرنو تعمیر کے لیے اپنے وعدوں کو عملی جامہ پہنا کر اس پر کام کا آغاز کیا جائے ، بزنس کمیٹی کے سیکرٹری جنرل حاجی غلام علی خان نے کہا کہ اس وقت سارے پاکستان میں سیلاب آچکا ہے ، پنچاب سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے ، جبکہ آج پشاور کے نمک منڈی اور پیپل منڈی میں بھی بارش کا چار چار فٹ پانی بہہ رہا تھا ، بزنس کمیٹی پاکستان اور دیگر صنعتکاروں نے دل کھول کر متاثرین نے نقد رقوم اور ادویات فراہم کی ، بونیر ،سوات ، باجوڑ ، دیر وغیرہ کے متاثرین کے ساتھ کافی مدد کی اسی طرح گدون امازئی کے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ بھی مالی تعاون کی جب کہ ادویات ہم نے متاثرین کے علاج و معالجہ کے لیے سرکاری ہسپتالوں کو دی ہے ، انہوں نے صوبائی حکومت سے وعدے کے مطابق متاثرین کے لیے نئے گھروں کے بنانے کے لیے جلد از جلد اقدامات اٹھائے ،
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات