Live Updates

پشاور میں پی ایس ایل اور بین الاقوامی میچز کرائے جائیں، شاہد آفریدی

پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھول رکھنے کے ساتھ ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا

پیر 1 ستمبر 2025 11:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) سابق قومی کپتان شاہد آفریدی نے چیئرمین پی سی بی سے پشاور میں پی ایس ایل سمیت بین الاقوامی کرکٹ میچز کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جنہوں نے سیلاب زدگان کے لیے عمران خان اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیریٹی میچ میں لیجنڈز الیون کی قیادت کی۔ انہوں نے پشاور پولیس لائن کا دورہ کیا اور شہدا کی یادگار پر پھول رکھنے کے ساتھ ان کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں سابق قومی کپتان نے پشاور میں بھی پی ایس ایل اور انٹرنیشنل میچز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے یہاں کے گراؤنڈ کا معیار انٹرنیشل معیار کا ہے۔انہوں نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے درخواست کی کہ پاکستان سپر لیگ اور بین الاقوامی کرکٹ میچز پشاور کے اسٹیڈیم میں بھی کرائے جائیں۔

(جاری ہے)

سابق کپتان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے چیریٹی میچ کے انعقاد کو احسن اقدام کراتے ہوئے کہا کہ اسٹیڈیم میں شائقین کی بڑی تعداد سے اندازہ ہوا کہ عوام اس طرح کی سرگرمیوں کو دیکھنا چاہتی ہے۔

شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کی کارکردگی سے متعلق کہا کہ اس وقت تو پاکستان ٹیم اچھی کارکردگی دکھا رہی ہے۔ آگے ایشیا کپ ہے، جس کا شدت سے انتظار ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات