Live Updates

ملک کو نئے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی ضرورت ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

پیر 1 ستمبر 2025 23:17

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدآل خان ناصر نے کہا ہے کہ ملک کو نئے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی ضرورت ہے،تمام سیاسی قیادت ملک کے مسائل کے حل کے لیے متحد ہوکر کام کرے گی تو ہم ترقی کریں گے،ملک میں سیلابی صورتحال ہے،سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت اقدام کررہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف کا اڑان پاکستان ترقی کا پروگرام ہے،کراچی کے مسائل کو بھی وفاق حل کرنے کی مذید کوشش کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گلشن جمال میں مسلم لیگ(ن)سندھ کے سینئر نائب صدر علی اکبر گجر کی رہائش گاہ پر اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) سندھ کے صدر بشیر میمن،مرکزی سینئرنائب صدرشاہ محمد شاہ،پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سینیٹر وقار مہدی،اکیوایم پاکستان کے ایم این اے سید حفیظ الدین،علی اکبر گجر ،سلیم ضیا،نہال ہاشمی،وفاقی وزارت اطلاعات کے سندھ میں ترجمان خلیق الزمان انصاری،مظفر شجرہ ،اسد عثمانی اور دیگر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے کہا کہ میں سیاست کا طالب علم ہوں ابھی سیاست سیکھ رہا ہوںکراچی کے لوگ محبت کرنے والے ہیں۔سیاست کے اصل کھلاڑی کارکن ہیںمیں بھی سیاسی کارکن ہوں ۔جس پر مجھے فخر ہیں۔مسلم لیگ اور اس کی اتحادی جماعتیں کارکنوں کی قدر کرتی ہیں۔پارلیمان کو سیاسی کارکن چلاتے ہیں۔ملک کے مسائل حل کرنے کے لیے حکمراں سیاسی قیادت متحرک ہے۔

سیاست میں مشکل موڑ آتے ہیں لیکن نواز شریف ان کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل قائدانہ صلاحیت کے حامل ہیں ۔وہ ملک کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف کا اڑان پاکستان ملک کی ترقی کا پروگرام ہے مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ملک کے مسائل حل کررہی ہے۔مسلم لیگ ن سیاست میں انتقام پر یقین نہیں رکھتی ہے۔

ایک جماعت نے سیاسی قیادت کو انتقام کا نشانہ بنایا یے۔آج وہ انتقام کی سزا بھگت رہے ہیں۔شکر ہے کہ ہمارا اس جماعت سے تعلق نہیں یے۔اس جماعت نے ملک کو تباہ کیا۔موجودہ سیاسی قیادت ملک کے مسائل کے حل کے لیے کام کررہی ہے۔نواز شریف نے ہمیشہ کراچی کی ترقی کے لیے کام کیا یے۔ہم یکجا یوکر ملک کی ترقی کے لیے کام کریں۔ملک کو نئے میثاق جمہوریت اور میثاق معیشت کی ضرورت ہے ۔

ملک میں سیلابی صورتحال ہے۔سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے وفاقی حکومت اقدام کررہی یے۔ایم کیوایم پاکستان کے رہنما سید حفیظ الدین نے کہا کہ وفاقی اتحادی حکومت عوام کے مسائل کے متحرک ہے۔پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکریٹری وقار مہدی نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی وفاقی حکومت کی اتحادی ہے۔پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی یے۔سونامی کا دعوی دار ملک میں تباہی کا ذمہ دار ہے۔

آج اس کو اپنے گناہوں کی سزا مل رہی یے۔مسلم لیگ ن سندھ کے صدر بشیر میمن نے کہا کہ پنجاب کے سندھ کو بھی ممکنہ سیلابی صورتحال سامنا ہے ۔وفاقی حکومت اس حوالے سے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی۔ن لیگی رہنما علی اکبر گجر نے کہا کہ مسلم لیگ ن کو پارٹی قائد نواز شریف کے ویژن کے مطابق سندھ میں فعال بنارہی ہیں۔انہوں نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات