
بھارتی میڈیا کا جھوٹا پروپیگنڈابے نقاب
نیپال کی بہار میں نام نہاد دہشت گردوں کے داخلے کی تردید
پیر 1 ستمبر 2025 14:48
(جاری ہے)
بھارتی میڈیا کی ساکھ بالکل ختم ہو چکی ہے جو پہلے ہی پاک بھارت تنازعے کے بعد سب سے نچلی سطح پر تھی۔
بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں پھیلانے کی وجہ سے دنیا بھر میں مذاق کا باعث بن چکا ہے۔ بی جے پی کا خفیہ میڈیا ایجنڈا بے نقاب ہوگیا ہے جس کا مقصد دہشت گردی کا جعلی ڈرامہ رچاکربہار کے لوگوںکو خوفزدہ کر کے ووٹ حاصل کرنا تھا۔ بی جے پی میڈیا کے ذریعے پاکستان کے خلاف نفرت پھیلا کر اوراسے بدنام کرکے بہار کے انتخاب میں فائدہ اٹھانا چاہتی ہے لیکن نیپالی پولیس کی تردید سے مودی میڈیا کی یہ کوشش ناکام ہوگئی۔ بھارت کا جھوٹ ایک بار پھر رنگے ہاتھوں پکڑا گیا ۔بھارتی میڈیا متعدد بار تردید کے باوجود جھوٹا پروپیگنڈہ بند نہیں کرتا۔ یہ واضح ہے کہ گودی میڈیاصرف جھوٹ کا کارخانہ ہے۔ نیپالی پولیس نے بھارت کی گھڑی ہوئی کہانی کا پول کھول دیاجس سے بے بنیاد الزامات کی حقیقت سامنے آ گئی۔ اڑیسہ، اروناچل پردیش، ہماچل پردیش اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں عوام سیلاب میں مر رہے ہیں اور ریلیف کے منتظر ہیں جبکہ بھارتی میڈیا جھوٹا پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہے اور خود کو دہشت گردی کا شکار ظاہر کر رہا ہے۔ ریسکیو آپریشن پر توجہ دینے کے بجائے بھارتی میڈیا یہ جھوٹی خبریں پھیلا رہا ہے کہ پاکستان کے نام نہاد دہشت گرد نیپال کے راستے بھارت میں داخل ہوئے جبکہ پاکستان سے ایک بھی دہشت گرد بھارت میں داخل نہیں ہوا۔نیپالی پولیس، امیگریشن ڈیپارٹمنٹ اور کٹھمنڈو ایئرپورٹ اتھارٹی نے تصدیق کی کہ تینوں پاکستانی شہری الگ الگ وقتوں میں کٹھمنڈو سے کوالالمپور روانہ ہوئے ہیں ۔ عادل، حسنین اور عثمان نوکری کے متلاشی شہری ہیں، لشکرِ طیبہ کے دہشت گرد نہیں اوروہ نیپال چھوڑ کر ملائیشیا پہنچ چکے ہیں۔پاکستان نے لشکرِ طیبہ کو 2022سے کالعدم قرار دے رکھا ہے اوربھارت کا بیانیہ انتہائی گمراہ کن اور سفارتی چالبازی ہے۔ بھارت جان بوجھ کر خوف ودہشت پھیلانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے تاکہ اپنی داخلی خامیوں کو چھپاسکے اور ہندو ووٹ بینک کو خوش کرسکے۔ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور خفیہ ایجنسی’’ را ‘‘کی بار بار ناکامیاں نہ صرف ان کی نااہلی کی عکاسی کرتی ہیں بلکہ بھارت کے اندرونی سلامتی کے ڈھانچے پر سنگین سوالات بھی کھڑی کرتی ہیں۔
مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.