چارلس گڈمن نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا

گڈمن سال 2012 میں لاہورقونصل جنرل میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 1 ستمبر 2025 15:34

چارلس گڈمن نے کراچی میں امریکی قونصل جنرل کا عہدہ سنبھال لیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم ستمبر ۔2025 )امریکی محکمہ خارجہ نے چارلس گڈمن کو کراچی میں امریکی قونصل جنرل تعینات کیا ہے ‘گڈمن نے کراچی میں اپنا عہدہ سنبھال کرخدمات انجام دینا شروع کردی ہیں قونصل جنرل چارلس پاکستان میں قبل 2011 سے 2012 تک لاہورقونصل جنرل میں بھی خدمات سرانجام دے چکے ہیں.

(جاری ہے)

وہ سینئر فارن سروس کے کیریئر رکن ہیں اور حال ہی میں نیوزی لینڈ میں امریکی مشن کے مینجمنٹ کاﺅنسلر کے طور پر تعینات تھے وہ کوسووو، پیرو، لٹویا، جارجیا، اور ارجنٹینا میں اہم سفارتی خدمات انجام دے چکے ہیں. چارلس گڈمن نے 2006 میں محکمہ خارجہ میں شامل ہونے سے پہلے 20 سال سے زائد نجی شعبے میں خدمات انجام دیں بین الاقوامی تجربے اور مضبوط انتظامی مہارت کے ساتھ کراچی میں اپنی نئی ذمہ داری سنبھالی ہیں ان کی پاکستان میں سابقہ تعیناتی اور وسیع تجربے کی بنیاد پر توقع کی جارہی ہے کہ وہ امریکا اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اہم کردار اداکریں گے.