
سید علی گیلانی کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے اسلام آبادمیں حریت کانفرنس کے زیر اہتمام تقریب
پیر 1 ستمبر 2025 18:11
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ بھارتی فوج ان کے جسد خاکی سے بھی اس قدر خوفزدہ تھی کہ ان کی نماز جنازہ ادا نہیں کرنے دی گئی۔ اس مرد مجاہد کا نعرہ ’’ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے‘‘آج ہر کشمیری کا نعرہ ہے۔
انہوں نے کہاکہ آج اس مقام پر ان کے نام سے موجود ایک کارنر تشکیل دیا گیاجس میں ان کے زیر استعمال چیزیں موجود ہیں۔ سید علی گیلانی کارنر میں وہ جائے نماز جس پر وہ نماز پڑھتے تھے اور وہ قرآن پاک جس کا وہ مطالعہ کرتے تھے، موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ جو قومیں اپنے اسلاف کو بھول جاتی ہیں وہ زندہ نہیں رہتیں۔ انہوںنے کہاکہ وہ خواب جو سید علی گیلانی کی زندگی میں تشنہ رہا اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہم تحریک آزادی کشمیر سے مکمل طور پر جڑے رہیں گے۔ انہوں نے کہا آج جس دلیر ،جری، بہادر اور نڈر مرد مجاہد کی یاد میں ہم اکٹھے ہوئے ہیں، جہاد فی سبیل اللہ پر ان کا یقین پختہ تھا۔ انہوں نے کہاکہ انشااللہ تحریک تکمیل پاکستان کو اس کے منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ نریندر مودی کو بتانا چاہتا ہوں کہ تمہاری درندہ صفت بھارتی فوج اگر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مظالم سے باز نہ آئی تو بھارتی فوج کو اندر گھس کر ماریں گے بلکہ اس دفعہ وہاں مقیم بھی رہیں گے۔وزیر اعظم آزادکشمیر نے مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کا عزم ہے کہ کشمیر کے لئے تین جنگیں لڑی ہیں ،سات اور لڑیں گے۔پارلیمانی کشمیرکمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون نے سید علی گیلانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ تحریک آزاد کشمیر میں سید علی گیلانی کا ایک مرکزی کردار ہے جنہوں نے قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔ اس موقع پر پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد ،ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔شہدائے کشمیر و پاک فوج اور تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی آبی جارحیت ،24گھنٹوں کے دوران تین مرتبہ دریائے جہلم میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
-
مقبوضہ کشمیر میں پرچم کشائی ناکام، خوفزدہ قابض طاقت زمین پر لڑکھڑائی گئی ہے، مشعال ملک
-
برہان مرا نہیں، ہر کشمیری کی سانس بن گیا ہے، مشعال ملک
-
برہان وانی زندہ ہے، آزادی کی اذان جلد بلند ہوگی‘ مشعال ملک
-
مظفرآباد میں 3.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے
-
مودی حکومت نے کشمیری مسلمانوںکی مذہبی آزادی بھی سلب کر رکھی ہے ، مشعال ملک
-
پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، مقررین
-
جنوری 1989 سے اب تک 96 ہزار 453 کشمیری شہید ہو گئے
-
پاکستان کشمیرکی آزادی کے لیے ہر فورم پر بھر پور انداز میں لڑ رہا ہے،فیصل کریم کنڈی
-
عمران خان نے 2021 کے الیکشن میں ہمارے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا،راجہ محمد فاروق حیدر خان
-
وزیراطلاعات کا ملکی وغیرملکی میڈیا کیساتھ ایل او سی کا دورہ، بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب
-
بلاول بھٹو زرداری بہت جلد کم عمر ترین وزیراعظم بنیں گے اور عوام کے تمام تر مسائل حل کرکے دم لیں گے، فیصل کریم کنڈی کا دعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.