ؔپشین میں عوامی جرگہ کے ساتھ کیے گئے ترقیاتی کاموں کے وعدوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے ، گورنر بلوچستان

پیر 1 ستمبر 2025 21:40

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل ڈسٹرکٹ پشین میں عوامی جرگہ کے ساتھ کیے گئے ترقیاتی کاموں کے وعدوں پر عملدرآمد شروع ہو چکا ہے جن کے بہت مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ گزشتہ مہینے میرے دورہ پشین کا مقصد اس کے عوام کو درپیش مشکلات خاص طور سے صحت، تعلیم اور امن و امان سے متعلق حقائق کا براہ راست جائزہ لینا اور عوامی مشکلات کا دیرپا حل پیش کرنا تھا. ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر سعداللہ ترین کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے کہا کہ تمام مسائل کا فوری حل ممکن تو نہیں ہے تاہم جس حد تک ممکن ہے ہم بعض مسائل کو حل کر رہے ہیں اور بقیہ بھی مستقبل قریب تدریجی انداز میں حل کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہ پشین دورے کے دوران ہمارے ساتھ صوبائی وزرا میر سلیم کھوسہ، شعیب نوشیروانی، راحیلہ حمید خان درانی، میر عاصم کرد گیلو، اور محمد خان لہڑی بھی تھے اور عوامی مسائل اور مشکلات حل کرنے تعاون فراہم کیی. گورنر مندوخیل نے کہا کہ پشین میں موجودہ یونیورسٹی کیمپس فل فلج یونیورسٹی کی اراضی دینگے۔

انہوں نے کہا کہ پشین ہسپتال کی سڑکوں کی فوری طور تعمیر کرینگے، فل وولٹیج بجلی کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنائیں گے۔ٹیوب ویل کو سولر سسٹم پر منتقل کر کے ہسپتال کو ضرورت کے مطابق پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گی